کشمیر ی طلبہ اور تاجر ملکی و غیر ملکی ریاستوں میں درماندہ ، سرکار سے مداخلت کی اپیل
بنگلورو کے مختلف نجی و سرکاری کالجوں میں زیر کشمیری تعلیم طلبا کابنگلورو ہوائی اڈے کے باہر احتجا ج
سرینگر/25مارچ/: ملک بھر میں کورنا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی جانب سے مکمل لاک ڈائون کی کال اور دیگر ممالک سے سرحدیں بند ہونے کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں کشمیری طلبہ ، تاجر اور مسافر ملک کی کئی ریاستوں اور دیگر ممالک میں درماندہ ہو گئے ہیں جنہوں نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ ان گھر واپس لانے کیلئے اقدامات اٹھا ئیں جائے ۔ ادھر بنگلورو کے مختلف نجی و سرکاری کالجوں میں زیر کشمیری تعلیم طلبا نے بنگلورو ہوائی اڈے کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں وہ بنگلورو سے واپس کشمیر آنے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ سی این آئی کے مطابق ملک کا بیرونی ممالک سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد چین ، اٹلی ، ایران سمیت دیگر کئی ممالک میں درجنوں کی تعداد میں کشمیری طالب علم اور تاجر درماندہ ہو گئے ہیں جنہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں گھر واپس لانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے ۔ ادھر نمائندے نے قاضی گنڈ سے اطلاع دی ہے کہ قاضی گنڈ کے مختلف علاقوں جن میں واری پورہ ، بٹ پورہ اور نگین پورہ کے علاوہ دیگر کئی علاقے شامل ہے کے رہائشی درجنوں افراد ہماچل پردیش ، دلی اور مرتسر میں درماندہ ہو گئے ہیں اور انہوںنے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی واپسی کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھائیں جائے ۔ا دھر پاکستان اور بنگلہ دیش میں درماندہ کشمیری طالب علموں نے بھی جموں کشمیر کی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں واپس گھروں کو لانے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ تاکہ ان کی زندگیوں کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو سکے ۔ اسی دوران بنگلورو کے مختلف نجی و سرکاری کالجوں میں زیر کشمیری تعلیم طلبا نے بنگلورو ہوائی اڈے کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں وہ بنگلورو سے واپس کشمیر آنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔حکومت نے تمام ہوائی پروازیں 31 مارچ تک ملتوی کی ہیں جس کی وجہ سے مختلف شہروں میں سینکڑوں کشمیری طلبا پھنسے ہوئے ہیں۔سکینہ کفایت نامی ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ گھر سے باہر ان حالات میں رہنا ان کے لئے موزوں نہیں ہے۔ اور ان کے اہل خانہ کافی پریشان اور فکر مند ہیں۔بنگلورو کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم ان طلبا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان پر آشوب حالات کے دوران بھی ہزاروں روپے خرچ کرکے ہوائی سفر کی ٹکٹیں خریدیں ہیں تاہم حکومت کی جانب سے پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے جو ان کے لئے مشکل ترین مرحلہ ہے۔(سی این آئی )
Comments are closed.