سرینگر/25اپریل: جموں کے راجوری ضلع میں اس وقت کہرام مچ گیا جب آسمانی بجلی گرنے سے چرواہا لقمہ اجل بن گیا ۔ سی این آئی کے مطابق راجوری کے تھانہ منڈی علاقہ میں گزشتہ شام 30سالہ سجاد حسین نامی نوجوان کھیتوں میں بھیر اور بکریاں چرواہا رہا تھا جس دوران اچانک موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی اور بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی چمکنے کے واقعات پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے سجاد حسین نامی نوجوان بے ہوش گر پڑا ۔جس کے بعد اگرچہ اسکو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا ۔ ادھر جونہی علاقے میںسجاد احمد کی موت کی خبر پھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.