وادی میں کوروناوائرس میں شدت ، لوگ پریشان؛ریڈ زون علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے مانیٹرنگ کا عمل تیز

سرینگر/24اپریل: جموں کشمیر میں کوروناوائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے نتیجے میں ریڈ زونوں میں لوگوں کی نقل و حمل پر مکمل روک لگائی ہے ہے اورریڈ زونوں میں صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے ڈرونوں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں وکشمیر پولیس نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے ریڈ زون قرار دیے جانے والے علاقوں کی ڈرونز کے ذریعے مانیٹرنگ تیز کردی ہے۔ڈرونز سے نہ صرف لوگوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جارہی ہے بلکہ ان میں نصب پبلک ایڈرس سسٹم کے ذریعے لوگوں تک اپنے گھروں میں ہی بیٹھے رہنے کی اپیلیں بھی پہنچائی جارہی ہیں۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ریڈ زون قرار دیے جانے والے علاقوں کو جانے والے راستے سیل کئے گئے ہیں اور اندرون میں لوگوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد لی جارہی ہے۔یاد رہے کہ وادی کشمیر میں کووڈ19کے کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔

Comments are closed.