پونچھ کے بعد اب راجوری کی سرحدیں آر پار آتشی گولہ باری سے دھل اُٹھی

دونوں جانب جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال ، سرحدی آبادی خوف و دہشت میں مبتلاء

سرینگر/24اپریل: ہندوپاک افواج نے جمعہ کے روز راجوری میں واقع کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو گولیوں اور مارٹروں سے نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں دونوں جانب سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔ ادھر آر پار متواتر گولہ باری سے تنگ آکر درجنوں کنبوں نے نکل مکانی شروع کرتے ہوئے کہا کہ گولہ باری کی وجہ سے وہ ذہنی دبائو محسوس کررہے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع راجوری کے نوشہری سکتر میں جمعہ کے روز ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی جس میں دونو ں جانب جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔ گولہ باری کی وجہ سے دونوں جانب سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔ اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے راجوری میں آج صبح ایک بار پھر بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے جواب میں فوج نے بھی پاک فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں افواج کے مابین فائرنگ کا واقعہ ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں آج صبح پیش آیا۔ذرائع نے کہا کہ طرفین نے ایک دوسرے کیخلاف ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ادھر سرحدی علاقہ سے درجنوں کنبوں نے نقل مکانی شروع کی ہے سرحدی آبادی کا کہنا ہے کہ آئے روز ہورہی گولہ باری سے وہ اب ذہنی مریض بن چکے ہیں کیوں کہ خوف و دہشت سے وہ ذہنی دبائو محسوس کررہے ہیں ۔ ادھر بھارتی فوجی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ۔ یاد رہے کہ ایک طرف دنیا کوروناوائرس سے لڑنے میں مصروف ہے اور اس وبائی وائرس سے اب تک عالمی سطح پر ایک لاکھ 90ہزار کے قریب افراد فوت ہوچکے ہیں دوسری طرف ہندوپاک افواج ایک دوسرے کی خون کی پیاسی بنی ہوئی ہے اور آئے روز سرحدوں پر شدید گولہ باری کے واقعات رونماء ہورہے ہیں ۔

Comments are closed.