جنوبی کشمیر کے جنگلات میں سرسبز درختوں کو کھوکھلا بنانے کا نیا طریقہ

جنگلات کے نزدیک رہنے والے درختوں کی جڑوں کو کرتے ہیں آگ سے کمزور

سرینگر/23اپریل: جنوبی کشمیر جو جنگلات سے مالا مال ہے جبکہ محکمہ جنگلات جنوبی کشمیر کے جنگلات کے مکمل تحفظ کا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ جنگل سمگلروں کے خلاف بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے تاہم جنگلات کے نزدیک رہنے والے سب سے زیادہ نقصان اور سینکڑوں پُرانے درختوں کو کھوکھلا کرنے میں ملوث ہیں جو سمگلروں کی کوششوں سے بھی زیادہ نقصان دہ ثابت ہورہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف اندیا کے مطابق جنوبی کشمیر میں جنگلات کا وسیع سلسلہ پایا جارہا ہے اور یہاں پر شمالی اور وسطی کشمیر کے بنسبت جنگلات کافی حد تک محفوظ ہے جبکہ محکمہ جنگلات اس بات کا بھی دعویٰ کررہا ہے کہ محکمہ جنگل سمگلنگ پر کافی حد تک قابو پایاگیا ہے اور جنگل سمگلروں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم جنگل سمگروں سے زیادہ جنگلات کو نقصان پہنچانے میں جنگلات کے نزدیک رہنے والے لوگ ملوث ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگلات کے نزدیک رہنے والے لوگ سینکڑوں پُرانے جنگلات کی جڑوں کو دھیرے دھیرے کھوکھلا کردیتے ہیں جس کے نتیجے میں قدیم اور قیمتی درخت کچھ عرصہ بعد خود بخود گرآتے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ لوگ مذکورہ درختاں کی جڑوں سے جلانے کیلئے لکڑی حاصل کرتے ہیں جس کو عرف عام میں ’’لش ‘‘کہتے ہیں یہ لش ان درختوں سے نکالی جاتی ہے ۔یہ لوگ دیودار کے درختوں سے یہ لش تھوڑی تھوڑ کر کے نکال لیتے ہیں اور جنگلات کے وسیع علاقے میں پھیلے درختوں سے ہر سیزن میں یہ لش نکالی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ درخت کمزور ہوجاتے ہیں اور اندر سے کھوکھلے ہوکر خود ہی گرجاتے ہیں اس کے علاوہ یہ لوگ ان درختوں کو کمزور کرنے کیلئے ان کی جڑوں کے پر آگ جلاتے ہیں جس سے سرسبز اور سینکڑوں پُرانے درخت آہستہ آہستہ ختم ہوجاتے ہیں اور آکر کار نیچے گرجاتے ہیں اور ان گرے ہوئے درختوں کو بعد میں اپنے لئے استعمال کرتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دیودار اور دیگر اقسام کے درختوں کو جوان ہونے میں ایک سو سے ڈیڑھ سو سال تک کا عرصہ لگ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگر ان درختوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکیں گے تو آنے والی نسلیں ہمیں کوسیں گی کیوں کہ ہم ان سرسبزاور قیمتی جنگلات کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکا م ہوچکے ہیں ۔ ذرائع نے بتاکہ محکمہ جنگلات کو چاہئے کہ جنگل سمگلروں کے ساتھ ساتھ ایسے افراد کے خلاف بھی کارروائی کریں جو اس طرح جنگلات کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہوں ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.