سرکاری احکامات کی خلاف ورزی ،سرینگر پولیس نے 16 افراد کو کیا گرفتار

شوپیان میں خلاف ورزی کی پاداش میں تین ادویات دکانیں سربمہر

سرینگر/23اپریل: سرینگرپولیس نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں16 افراد کے خلاف کیس اندراجکیا اور کئی گاڑیاں بھی ضبط کئے۔ادھر شوپیان میں تین ادویات کی دکانیں سر بمہر کر دی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر پولیس نے نوگام پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقے میں سرکاری احکامات کی خلاف وازی کے مر تکب تیرہ افراد کی گرفتاری بعمل لائی اور دو گاڑیاں ضبط کئے ۔ اسی دوران ایک اور کاروائی کرتے ہوئے سرینگر پولیس نے پنتھاچوک پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقے میں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے تین افراد کو گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔سرینگر پولیس کی جانب سے عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہیں کہ غیر ضروری اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں، انتظامہ کی جانب سے دئے گئے رہنمائے خطوط پر سختی سے عمل کریں تاکہ لوگ کورونا وائرس سے بچ جائے۔ لوگ پولیس کی تعاون کریں تاکہ اس مہلک وائرس سے بچاجائے۔ پولیس لوگوں کے خاطر ایسے اقدامات اُٹھارہی ہے۔ادھر شوپیان سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ تحصیلدار زینہ پورہ فدا محمد کی سربراہی میں ایک ٹیم نے زینہ پورہ کے کئی علاقوںکا دورہ کیا جس دوران انہوں نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کی پاداش میں تین ادویات کی دکانیں سیل کر دی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے واضح کر دیا کہ خلاف ورزی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے گا ان کے خلاف کارورائی ہو گی ۔

Comments are closed.