پاکستان وزیر اعظم مودی کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیادپروپیگنڈاکر نے میں مصروف

سیکورٹی ایجنسیوں کا انکشاف ، کہا تمام کوششیں روکنے کیلئے سائنر سیل متحرک

سرینگر/23اپریل: سیکورٹی ایجنسیوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف سائبر جنگ شروع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مودی حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈاکر رہا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ بھارت میں اسلامو فوبیا پر جھوٹے پروپیگنڈا پھیلاتے ہوئے خاص طور پر خلیجی ممالک میں ، بھارت مخالف جذبات کو ہوا دینے کے لئے سوشل میڈیا پر ایک جنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ معروف خبر رساں ادارہ کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنانے کیلئے مہم کی شروعات کی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ایجنسیاں ہندوستان اور مشرق وسطی کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنے کیلئے بھاری سرمایہ کاری کرنے والے وزیر اعظم مودی پر خلیج میں قریبی اتحادیوں کے مابین فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔نارتھ بلاک کے جائزے میں پاکستان اور خلیجی ممالک میں مقیم ٹرول ہینڈلز کی ایک لمبی فہرست شامل کی گئی ہے جو اس مقصد کے حصول کے لئے استعمال ہورہی ہے۔نئی دہلی کو نشانہ بنانے والے سوشل میڈیا پیغامات میں اضافہ پہلے نہیں ہے۔سیکورٹی عہدیداروں نے گذشتہ سال اسی طرح کا اضافہ دیکھا تھا۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اس معاملے میں نیا کام یہ ہے کہ جعلی پروپیگنڈے کے منظم ایجنڈے کو مرتب کرنے کے لئے خلیجی ممالک میں ممتاز شخصیات کا استعمال کیا جائے۔( سی این آئی )

Comments are closed.