وادی میں موسم میں بہتری صبح سے ہی دھوپ کھلی؛موسم کی ابتری سے پریشان اہلیان وادی نے لی راحت کی سانس
سرینگر/23اپریل: موسم میں بہتری کے ساتھ ہی اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی اور آج صبح سے ہی دھوپ کھلنے کے نتیجے میں کوروناوائرس سے پریشان لوگوں کے چہرے کھل اُٹھے جبکہ دھوپ کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے شہر و دیہات میں زمینداروں نے اپنے کھیتوں اور کھلیانوں میں کام کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں اگے چند دنوں تک موسم بہتر رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند دنوں میں درجہ حرارت میں اور بہتر آئے گی ۔ادھر شہر سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 22.5ڈگری سیلیس ریکارڈ کیاگیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں ماہ اپریل کے ابتدائی دنوں سے ہی موسم خراب رہا ہے ایک دوسرے دن بارشیں جاری رہیں جس کے نتیجے میں لوگوں میں کافی پریشانی ہوئی جبکہ کوروناوائرس کے نتیجے میں ذہنی تنائو کے شکار عوام آئے روز بارشوں کی وجہ سے بھی ذہنی کوفت کے شکار ہوگئے تھے تاہم گذشتہ دو روز سے وادی میں موسم خشک ہے اور بدھ کے روز صبح ہلکی دھوپ کھلی تاہم عصر کے بعد مطلع پھر ابرآلو د رہا لیکن آج جمعرات کو صبح سے ہی موسم میں بہتری دیکھنے کو ملی اور اچھی خاصی دھوپ صبح سے کھل اُٹھی جس کی وجہ سے کوروناوائرس کے خوف سے پریشان اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی اور مرجھائے ہوئے چہرے ایک بار پھر کھل اُٹھے ۔ موسم خوشگوار ہونے کے نتیجے میں کسانوں اور مالکان باغات نے بھی راحت کی سانس لی کیوں کہ موسم متواتر خراب رہنے کے نتیجے میں کاشت کاروں کو بھی کافی نقصان جھیلنا پڑتا ہے اور اس وقت دھوپ نکلنے اور موسم خشک رہنے کی ضرورت ہے ۔ آج صبح سے ہی دھوپ کھل اُٹھنے کے ساتھ ہی کسانوں اور زمینداروںنے اپنے کھیت کھیلانوں میں نکل کر کام میں دلچسپی دکھائی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وادی میں اگلے چند دنوں تک موسم بہتر رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرات میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔
Comments are closed.