شوپیان میں ہری پورہ علاقہ ہاٹ سپاٹ ، کورنا مریضوں کی تعداد 40عبور کر گئی
علاقے میں مکمل سنٹائزیشن کی گئی ہوتی تو کیسوں میں اضافہ نہیں ہوتا / مقامی لوگوں کا الزام
سرینگر/23اپریل: جنوبی ضلع شوپیان کے ہر پورہ علاقے میں کورنا وائرس کے کیس 40سے عبور کرنے کے بعد جہاں انتظامیہ نے پہلے ہی اس کو ریڈ زون قرار دیا ہے وہیں مقامی آبادی نے ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں سنٹایزیشن مہم عمل میں نہ لانے کے باعث کیسوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے شوپیان سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے ہری پورہ نامی علاقے میں جمعرات کو مزید آٹھ افراد کے کیس مثبت آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 40عبور کر گئی ۔ کیسوں میں اضافہ کے بیچ جہاں ضلع انتظامیہ نے اس علاقہ کو پہلے ہی ریڈ زون قرار دیکر وہاں نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور کسی کو بھی آنے اور جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے وہیں مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ضلع انتظامیہ نے علاقے میں مکمل طور پر صفائی مہم عمل میں نہیں لائی جس کے نتیجے میں کیسوں میں اضافہ ہو گیا ۔ ایک مقامی باشندہ نے نمائندے کو بتایا کہ جس دن علاقے میں پہلے چار مریضوں کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے تو اس دن ضلع انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں سنٹا ئزیشن مہم عمل میں لائی تاہم علاقے کو مکمل طور پر صاف نہیں کیا گیا اور نہ ہی تب سے آج تک اس علاقے میں کوئی سپرے مہم کی گئی جس سے اس وبائی بیماری پر قابو پا یا جا سکے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب علاقے میں مکمل طور پر سنٹائزیشن مہم نہیں کی گئی جس کے باعث علاقے میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہو گیا، انہوں نے بتایا کہ آج بھی علاقے میں صفائی مہم عمل لائی گئی تاہم وہ بھی مکمل طور پر سنٹائزیشن نہیں ۔ ادھر ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگوں نے وبائی بیماری کو قابو میں کرنے کیلئے لوگوں نے مکمل تعاون نہیں کیاجس کے نتیجے میں کیسوں میں اضافہ ہو ا ۔ ضلع انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ شوپیان ضلع میں کورنا وائرس پر قابو پانے کیلئے کوششوں میںمصروف عمل ہے تاہم قسمتی سے کیسوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ متحرک ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کورنا وائرس پر مکمل قابو پایا جائے ۔
Comments are closed.