ماہ رمصان کی فضیلت احادیث کی روشنی میں

جنید رشید راتھر

اسلام کے پانچ ارکان میں رمضان المبارک تیسرا اہم اور امتِ مسلمہّ کے لے ان حالات میں کچھ خاص ہے کیوں کہ ہر طرف قہر ، وبا ، خطا ئیں ، ظلم وستم کے سوا کچھ نظر نہیں اتا اسلئے رب العالمین کی طرف سے شاید ھم جیسے گناہ گاروں کو سدھرنے کا موقع فراہم ہوا کہ ھم اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے کہ کیا ھم نے رب کو ناراض تو نہ کیا جس کی وجہ سے اج ہمیں یہ سزا اٹھانی پڑتی یے ۔رب ھم سب کو ماہ ِ مبارک کی قدر اور اسکی اہمیت کو سمجھنے کی تو فیق عطا کرے تاکہ اس ماہ کی بدولت اب امن ، سکون ، چین قائم ہو سکے ۔موضوع کی طرف آتے ہیں کہ رمصان المبارک کی فصیلت احادیث کی روشنی میں رسول ؐ نے کیا فرما یا
حدیث ِ اول۔
اگر رب کے بندے ماہ ِ صیام کی فصیلت جان لے تو میری ساری امّت تمام سال روزہ رکھنےکی خواہش مند ہوتی ہے (بیہقی)
حدیث دوم ۔
حضرت ِ عبا دہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول ؐ نے ایک مرتبہ ماہ رمصان المبارک
کے قریب ارشاد فر ما یا کہ ماہ ِ رمصان کا مہینہ آگیا جو بڑی برکت والا ہے ، حق تعالٰی اس میں تمہاری طرف متوجہ ہوتے ۔اور اپنی رحمت خاص نازل فر ماتے ہیں ۔خطاؤں کو معاف فرماتے ، دعا قبول فرماتے ہیں ۔(طبرانی )
حدیثِ سوّم ۔
حصرت ِ ابّو ھریرہ ؓ سے روایات ہے کہ فرمایا رسول ؐ بنی آدم کا ہر نیک عمل اس کے لئے بڑایا جاتا ھے ۔اس طرح کی ایک نیکی کے بارے میں دس نیکیوں کا ثواب ملتا ہے جو سات سو نیکیوں تک پہنچتا ہے ۔
حدیث ِ چہارم ۔
حصرتِ ابّو خدری ؓ کا ارشاد مبارک ہے کہ رسول ؐ نے فرمایا تمہارے پاس رمصا ن المبارک کے شب وروز رب کے یہاں سے (جہنم کے )قیدی چھوڑے جاتے ہیں اور ہر مسلمان کے لئے شب و روز ایک دعا ضرور قبول ہوتی ہے ۔
حدیث ِ پنجم ۔
سیدنا حضرت ِ انس بنِ مالک سے مروی ہے کہ رسولؐ نے فرمایا تمھارے پاس رمصان المبارک کا یہ مہینہ مقَدس آپہنچا اس میں جنت کے دروازے کھولے دئے جاتے اور جہنم کے دروازے بند کئے جاتے اور شیاطین کو زنجیروں سے جگڑ دیاجاتا ہے

Comments are closed.