پہاڑی ضلع شوپیان میں پانچ روز کے وقفے میں دوسری خونین معرکہ آرائی
مہلورہ شوپیان میں مسلح تصادم آرائی کے دوران چار جنگجو جاں بحق ، رہائشی مکان تباہ
جھڑپ کے ساتھ ہی شوپیان اور اننت ناگ ضلع میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل
سرینگر/22اپریل/سی این آئی// گزشتہ پانچ دونوں کے دوران پہاڑی ضلع شوپیان میں دوسری خونین معرکہ آرائی کے دوران چار جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ رہائشی مکان بھی زمین بوس ہو گیا ۔ ادھر جھڑپ کے ساتھ ہی جنوبی ضلع شوپیان اور اننت ناگ میں موبائل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔ پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں چار جنگجو ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے اسلحہ و گولی بارود بھی ضبط کر لیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق ملہورہ شوپیان نامی گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 55آرا ٓر ، سی آر پی ایف اور ایس او جی شوپیان نے بدھ کی شام علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں اُس گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب منگلوار کی شام قریب دس بجے ایک رہائشی مکان میں محصور جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے ساتھ ہی فوج و فورسز نے بھی مورچہ زن ہوکر جوابی کارورائی کی اور علاقے میں با ضابطہ طور جھڑپ کا آغاز ہو گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی علاقے کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا اور فوج کی مزید کمک طلب کی گئی ۔ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر فوج نے علاقے کی طرف جانے والے تمام اہم راستوں کو سیل کر دیا اور ساتھ ہی جنگجوئوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی شروع کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ گولیوں کی گن گرج سے پورا علاقہ لرزاٹھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز اور جنگجوئوں کے مابین گولیوں کا کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا جس کے بعد رات کی تاریکی کے پیش نظر فورسزنے علاقے میں آپریشن ملتوی کرکے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور روشنی کا انتظام کرکے جنگجوئوں کے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بدھ کی اعلیٰ صبح علاقے میں ایک مرتبہ پھر فورسز نے آپریشن شروع کیا جس دوران فورسز نے مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں کو سرنڈر کرنے کی پیشکش کی تاہم وہ بضد رہے جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں طرفین کے مابین جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد جونہی گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو فورسز نے جھڑپ کے مقام پر چار جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کی جن جبکہ جاں بحق جنگجوئوں کے قبضے سے بھاری مقداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ میں چارجنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں جاں بحق جنگجوئوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولی بارود ضبط کیا گیا ہے ۔ انہوں نے جھڑپ میں جاں بحق چار جنگجوئوں کی ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں جاں بحق چاروںجنگجوئوں میں سے دو اعلیٰ کمانڈر بھی تھے ۔ ۔ جھڑپ کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر کے شوپیان اور اننت ناگ اضلاع میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند کی گئی جبکہ حساس مقاما ت پر سخت ترین بندشیں عائد کی گئی۔
Comments are closed.