سرینگر/22اپریل: دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے کہا کہ قومی راجدھانی دہلی میں ان کی حکومت میڈیا ملازمین کی کورونا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کیلئے جانچ کرائیگی۔کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق مرکزی زیر انتظام علاقہ دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد کے عام ٹسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ممبئی میں 53 میڈیا ملازمین کے کورونا سے متاثر پائیجانیکے بعد اروندکیجریوال نے یہ کہا ہے۔ انہوں نے دہلی میں میڈیا ملازمین کی، کورونا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کیلئے جانچ کرانیکی اپیل کرنے والے ایک ٹوئٹ کے جواب میں کہا، ’یقینی طور پر ہم یہ کریں گے’۔ بہرحال، اروند کیجریوال نے اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی۔واضح رہے کہ ممبئی میں 53 میڈیا ملازمین کورونا پازیٹیو پائیگئے ہیں، ان سبھی کو ا?ئیسولیشن کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ فیلڈ میں کام کرنے والے 171 صحافیوں کے سیمپل جمع کئے گئے تھے۔ ان میں سے بیشتر الیکٹرانک میڈیا سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان میں فوٹو گرافر، ویڈیو صحافی اور نامہ نگار شامل ہیں۔ کئی متاثر لوگوں میں کوئی بھی اثرات نہیں دکھائی دے رہے ہیں۔ نامہ نگاروں کی ایک ایسوسی ایشن کے عہدیدار نے پیرکو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے یہاں منعقدہ ایک اسپیشل کیمپ میں میڈیا ملازمین کا ٹیسٹ کیاگیا تھا، جس میں تقریباً 53 صحافی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ممبئی میں 53 میڈیا ملازمین کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں، جن میں سے بیشتر الیکٹرانک میڈیا سے جڑے ہوئے ہیں۔ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ونود جگدالے نے اس کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک موصولہ ٹیسٹ رپورٹ کی تعداد دستیاب نہیں ہے، مگر تقریباً 53 صحافی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ونود جگدالے نیکہا کہ اس تعداد کے مزید اوپر جانیکا خدشہ ہے۔دریں اثناء بمبئی مہانگر پالیکا (بی ایم سی) کے ایک افسر نیکہا کہ بیشتر معاملوں میں کوئی اثرات دیکھنے کو نہیں ملے ہیں اور اب ان سبھی کو گھروں میں ہی کوارنٹائن میں بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کئی دیگر لوگوں کی ٹسٹ رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.