ماہ رمضان المبارک کے متبرک ایام قریب؛وادی میں قصابوں کی دکانیں بند، لوگوں میں مایوسی کی لہر
سرینگر/22اپریل: ماہ رمضان کے قریب آنے کے باوجود بھی وادی میں گوشت کی دکانیں مقفل ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں مایوسی دیکھنے کو ملی رہی ہے کیوں کہ وادی کشمیر میں لوگ ماہ رمضان کے متبرک ایام میں اچھے اچھے پکوانے تیار کرتے ہیں اور شوق و ذوق سے روزہ رکھنے کے دوران مختلف اقسام گوشت سے تیار کرتے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کوروناوائرس کی وجہ سے بھارت بھر میں لاک ڈاون کی وجہ سے بھیڑ بکریوں کی منڈیا بند پڑی ہے جس کے نتیجے میں وادی کشمیر میں بھی گوشت نہیں پہنچ پاتا اور قریب گذشتہ ایک ماہ سے شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں قصابوں کی دکانیں بند پڑی ہے جس کے باعث لوگ پریشان ہوگئے ہیں۔ اب جبکہ ماہ مبارک قریب ہے لیکن ابھی تک قصابوں کی دکانیں بند ہے اور انتظامیہ کی جانب سے بھی اس حوالے سے ابھی تک کوئی اقدام نہیں اُٹھایا گیا ۔ 20اپریل کے بعد اگرچہ مختلف ریاستوں میں تھوڑی راحت دی گئی لیکن وادی کشمیر میںفی الحال لاک ڈاون سختی سے جاری ہے۔ وادی کشمیر میں ماہ مبارک کے متبرک ایام میں روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اچھے اچھے اور ذائقے دار پکوان تیار کرتے ہیں جن میں سے زیادہ تر پکوان گوشت سے بنے ہوئے ہوتے ہیں لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے قصابوں کی دکانیں بند ہونے کے نتیجے میں امسال رمضان المبارک میں لوگوں کو گوشت ملنا مشکل بن گیا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں کافی مایوسی چھاگئی ہے ۔ غریب ہو یا امیر ماہ رمضان میں سبھی لگ گوشت، مرغ، پنیرکا استعمال کثرت سے کرتے ہیں کیوں کہ دن بھر روزہ رکھنے کے نتیجے میں جسم میں کمزوری ہوتی ہے اور جب روزہ دار گوشت اور مرغ کھانے میں استعمال کرتے ہیں تو یہ سبزی کے بنسبت بہت دیر گر انسان کو توانائی فراہم کرتا ہے اسلئے لوگ اس چیز کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ۔کوروناوائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاون کے نتیجے میں دیگر منڈیوں کی طرف بھیڑ بکریوں کی منڈیا بھی بند ہے اور کوروناوائرس کے خوف سے کوئی بھی بیوپاری ان منڈیوں میں جانا پسند نہیں کرتا ۔ شہر خاص کے رعناواری علاقے میں معروف مٹن ڈیلر طارق گنائی نے بتایا کہ وادی کیلئے گوشت کی سپلائی دلی، جلندھر ، ہریانہ اور گجرات کی منڈیوں سے ہوتی ہے لیکن لاک ڈاون کے نتیجے میں بیوپاری منڈیوں میں نہیں جاتے جس کے باعث گذشتہ ایک ماہ سے زیادہ کے عرصہ سے باہر سے کوئی گھی گاڑی یہاں نہیں آئی۔ عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں یوٹی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر گوشت اور مرغ کا سٹاف رکھنے کیلئے ضروری اقدامات اُٹھائیں اور باہرکی منڈیوں سے بھیڑ بکریاں حاصل کرنے کیلئے سرکاری سطح پر انتظامات اُٹھائیں۔ (ایجنسی )
Comments are closed.