لاک ڈاون کی وجہ سے غریب طبقہ کی زندگی کسمپرسی کی حالت میں ؛غریب کنبوں کے حق میں کیجری وال سرکار کے طرز پر ماہانہ رقم دی جائے

سرینگر/21اپریل: لاک ڈاون کی وجہ سے غریب طبقہ خاص کر آٹو رکھشاء ڈرائیور، ٹرانسپورٹروں ، ریڈی بانوں اور دیگر طبقہ سے تعلق رکھنے والے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور،غریب کنبوں میں راشن فراہم کرنا قابل تعریف عمل ،تاہم دلی کیجری وال سرکار کی طرف غریب کنبوں کو ماہانہ پانچ ہزار روپے دئے جائیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کوروناوائرس کی وجہ سے وادی میں گذشتہ ایک ماہ سے برابر لاک داون جاری ہے جس کے نتیجے میں معمول کی زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئی ہے جبکہ مزدور طبقہ خاص کر آٹو رکھشا چلانے والے، ٹرانسپورٹر، ڈرائیور، ریڈہ بان اور شکارے والے اور مزدور، کاری گر اور دیگر افراد جن کا روزانہ کمائو اور کھائو پر زندگی چل رہی تھی کی حالت مخدوش بنی ہوئی ہے اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔ غریب کنبوں میں اگرچہ سرکار نے دو ماہ کا راشن مفت تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن کھانے پینے کے علاوہ بھی دیگر ضروریات زندگی ہوتی ہے جیسے کی ادویات کیلئے بھی نقد رقم درکاری ہوتی ہے اور بے روزگاری کے نتیجے میں نقدی سے محروم ہوگئے ہیں ۔ لوگوں نے سرکار کی جانب سے راشن کی مفت تقسیم کاری کے عمل کو قابل تعریف عمل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ راشن کے علاوہ غریب کنبوں کو نقدی بھی دی جانی چاہئے جس طرح کیجری وال کی سرکار نے دلی میں غریب کنبوں میں ماہانہ پانچ ہزار روپے کنبوں کو دئے ہیں ۔ یاد رہے کہ عالمی وبائی بیماری کے نتیجے میں ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی لاک ڈاون جاری ہے جس کے نتیجے میں زندگی بُری طرح سے متاثر ہوچکی ہے ۔ دکانیں بند،ٹریفک معطل، سڑکیں سنسان اور بازار ویران پڑے ہیں ۔

Comments are closed.