سادھنا ٹاپ پر بھاری برقم برفانی تودہ گر آیا ، ایس ڈی ایم بال بال بچ گئے
ذاتی محافظ اور ڈرائیور معمولی زخمی ، پولیس و سیول انتظامیہ کی بر وقت کارروائی سے تینوں کی جان بچ گئی
سرینگر/21اپریل: سب ضلع مجسٹریٹ کرنا ہ اپنے ذاتی محافظ اور ڈرائیور سمیت منگل کو اس وقت بال بال بچ گئے جب ان کی گاڑی سادھنا ٹاپ کے نزدیک ایک بھاری برفانی تودے کی زد میںا ٓئی ۔ حادثے کے بعد پولیس و فوج نے علاقے میں بچائو آپریشن عمل میں لاکر ایس ڈی ایم اور دیگر ان کے ساتھیوں کو باز یاب کیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے کپواڑہ سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ڈی ایم کرناہ اپنے محافظ اور ڈرائیور سمیت اس وقت معجزاتی طور بچ گیا جب تنگڈار سیکٹر میں سادھنا ٹاپ کے نزدیک ان کی گاڑی بھاری برقم والے برف کے تودے کے زد میںا ٓئی ۔ نمائندے کے مطابق حادثے کی خبر پھیلتے ہی پولیس ، فوج اور سیول انتظامیہ نے علاقے میں بچائوکارورائی شروع کی جس دوران انہوں نے ایس ڈی ایم کرنا بلال محی الدین بٹ ، ان کے ذاتی محافظ اور ڈرائیور کو باز یاب کر لیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ڈی ایم کی گاڑی کپواڑہ سے کرناہ کی طرف جا رہی تھی جس دوران یہ حادثے پیش آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں ایس ڈی ایم کے ذاتی محافظ اور ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں اور کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
Comments are closed.