ایچ ڈی ایف سی بینک اور آئی سی آئی کرتی ہے؛ ملازمین کو مجبورگھر گھر جاکر کھاتے کھلوانے کیلئے

سرینگر/20اپریل/سی این آئی// ایچ ڈی ایف سی بینک اور آئی سی آئی سی بینک نے اپنے ایجنٹوں پر دبائو ڈالاہے کہ وہ لوگوں کے گھروں میں جاکر لوگوں کے کھاتے کھولیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایچ ڈی ایف سی بینک اور آئی سی آئی کشمیر شاخ کی تمام برانچوں نے بینک ملازمین خاص کر ریپرزنٹیٹو وں پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کے گھر گھر جاکر بینک میںکھاتے کھولنے کیلئے کہیں۔ ایک طرف کوروناوائرس کی مہاماری کے نتیجے میں لوگ اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں دوسری طرف مذکورہ بینک کے افسران اپنے ملازمین اور ایجنٹو ں کو اس بات پر مجبورکررہے ہیںکہ وہ گھرگھر جاکر لوگوںکو بینکوں میں کھاتے کھلوانے کیلئے قائل کریں۔

Comments are closed.