سرینگر/20اپریل/سی این آئی// ضلع پونچھ میں اراضی تنازعے کے نتیجے میں ایک شخص کی جان چلی گئی جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے ابتدائی طور پر تین افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے اور قتل میں استعمال کیا گیا اوزار بھی برآمد کرکے تفتیش شروع کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کے ضلع پونچھ میں سوموار کو دو گروہوں کے درمیان راضی تنازعے پر تصادم ہوا جس دوران مار پیٹ کے نتیجے میں ایک شخص محمد لطیف ولد فکرہ خان ساکنہ منڈی جس کی عمر قریب 60برس بتائی جاتی ہے لقمہ اجل بن گیا ہے جبکہ آپسی تصادم آرائی میں دیگر دو زخمی ہوئے ہیں جن میں سے محمد یاسر اور زمروت احمدبتائی جارہی ہے جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایس پی رمیش انگرال نے کہا کہ زمین کے معاملے پر ہوئے آپتی تصادم کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے اور دودیگر زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال پہنچایاگیا ہے جبکہ اس قتل میں استعمال کی گئی چیزکو بھی پولیس نے برآمد کرلیا ہے جبکہ اس ضمن میں تین افراد کو ابتدائی طور پر گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر پونچھ کی قیاد ت میں تفتیشی ٹیم جائے واردات پر بھیج دی گئی ہے جو اس سارے معاملے کی تہہ تک جاکر فائل دائر کریں گے ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.