کشمیر سے مزید 14مریضوں کے کورنا وائر س ٹیسٹ مثبت ، تعداد 368تک پہنچ گئی
لاک ڈائون کے 33ویں روز بھی معمولات مفلوج ہر سو سناٹے کا عالم ، ہر طرف خاموشی طاری
وادی کے اسپتالوں سے مزید 13کورنا کے مریض صحت یابی کے بعد رخصت ، ریڈ زنوں میں بندشیں سختی سے نافذ
سرینگر/20اپریل: جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن اضافہ کے بیچ سوموار کو کشمیر سے تعلق رکھنے والے مزید14مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر کے اندر اب کورونا مریضوں کی تعداد368پہنچ گئی ہے جن میں313وادی کشمیر جبکہ55جموں میں سامنے آئے ہیں۔ادھر عالمی وبائی بیماری کوروناوائرس بڑھتے پھیلائو کے بیچ لاک ڈاون کے 33ویں روز بھی وادی کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں ۔اس دوران وادی کے حساس مقامات کے علاوہ شہر خاص و لالچوک کے گردونواح میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ۔اسی دوران وادی کے اسپتالوں سے صحت یابی کے بعد سوموار کو 13مریضوں کو رخصت کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور سوموارکے روز مزید14ٹیسٹ رپورٹ مثبت ثابت ہوئے ہیں۔سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جو نئے14ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوئے ان سب کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے اندر اب کورونا مریضوں کی تعداد368پہنچ گئی ہے جن میں313وادی کشمیر جبکہ55جموں میں سامنے آئے ہیں۔سوموار کو مثبت آنے والے کیسوں میں مریضوں میں سے پانچ کا تعلق جنوبی ضلع اننت ناگ ، 7کا بانڈی پورہ اور 2کا کپواڑہ اضلاع سے تعلق ہے ۔ادھروادی کشمیر میں کورنا وائرس کے مریضوں میں اضافہ کے بیچ لاک ڈائون بھی سختی سے نافذ ہے اور بھارت بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی آج لاک ڈاون پر مکمل عمل درآمد ہوا جس کے نتیجے میں وادی کشمیر میںمعمولات زندگی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے جبکہ وادی میں حساس علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر خاص میں سخت بندشیں عائد رہیں ۔کورناوئرس کے کیسوںمیں مسلسل اضافہ ہونے کے نتیجے میں اہلیان وادی میں سخت تشویش دور گئی ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے بندشوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے ۔اور درجنوں افراد کے خلاف روزانہ کیس دائر کیا جارہا ہے ۔ عالمی وبائی کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلائو کی وجہ سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی گذشتہ33روز سے مکمل لاک ڈاون جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہے ۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار تیز گام ہونے کے پیش نظر وادی میں مسلسل 33ویں روز بھی سخت لاک ڈاؤن جاری رہا وہیں لوگوں میں بھی خوف وتشویش لہر بھی جاری ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ لاک ڈاون جاری رہنے کے باوجود بھی وادی میں کوروناوائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے درجنوں ان علاقوں، جن سے وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، کو ‘ریڈ زون’ قرار دے کر مکمل سیل کیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔جبکہ پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچنے کیلئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ادھر سرینگر کے سکمز ، سی ڈی اسپتال او ر جی ایم سی بارہمولہ میںزیر علاج مزید13کورنا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے بعد انہیں اسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ۔ادھر کپوارہ ضلع میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں بدستور اضافہ جاری ہے اور مزید 4افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی ضلع بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے۔تاہم اندرہامہ درگمولہ مقام شاہولی جس کو پہلے ہی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے اس میں اب تک ایک درجن سے زائد افرادکے وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے باعث پورے علاقے میں خوف وہراس کا عالم ہے، ریڈ زون کے باعث پہلے ہی اس علاقے کے اندر اس قدر سخت ترین پابندی نافذ ہیں کہ کسی کو اس علاقے میں آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
Comments are closed.