سرینگر/20اپریل/سی این آئی// جنوبی ضلع شوپیان کے وچی علاقے میں فوج اور پولیس نے مشتر کہ کارورائی کے دوران بڑے حملے کو ناکام بنا کر عسکری تنظیم جیش محمدکے دو بالائے زمین کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ان ان کے قبضے سے پستول اور دو گرینیڈ بر آمد کر لیا ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عسکری تنظیم جیش محمد کے دو بالائے زمین ورکروں کی نقل و حمل کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 55آر آر اور سی آر پی ایف و پولیس نے پیٹرول پمپ وچی کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران وہاں سے گزر رہے تھے جو دوران فورسز نے دونوں کو روکنے کا ااشارہ تاہم دونوں نے جائے وارادت سے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے بعد فورسز نے ان کا تعاقب کیا اور دونوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فورسز نے دونوں نوجوانوں سے پستول اور دو گرینیڈ بر آمد کر لئے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نوجوان عسکری تنظیم جیش محمد کیلئے بالائے زمین ورکر کے بطور کام کر رہے تھے جبکہ انہوں نے وچی میں تعینات پولیس و فورسز کی پارٹی کو نشانہ بنانے کیلئے سفر شروع کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس و فورسز کو پہلی ہی اس کی اطلاع ملی جس کے بعد خصوصی آپریشن کے دوران دونوں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں عسکری تنظیم جیش محمد کیلئے کام کر تے تھے اور ان کیلئے اسلحہ و دیگر سامان بھی بر آمد کرتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن زینہ پورہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.