سرینگر/20اپریل: محکمہ اسکولی تعلیم نے جموں کشمیر میں اسکول بند رکھنے کی تاریخ میں 3مئی تک توسیع کرتے ہوئے طلبہ کو ہدایت دی کہ وہ ٹی وی پر آئن لائن کلاسوں کے ذریعے اپنی پڑھائی جا رہی رکھیں ۔ سی این آئی کے مطابق لاک ڈائون کے چلتے جموں کشمیر انتظامیہ نے اسکول بند رکھنے کی تاریخوں میں توسیع کرتے ہوئے 3مئی تک جموں کشمیر میں تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹر اصغر حسین سامون کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق جموں کشمیر میں تمام اسکول 3مئی تک بند رہیں گے ۔ اسی دوران انہوں نے طلبہ کو ہدایت دی کہ وہ کتابیں پڑھے جبکہ سرکار کی جانب سے شروع کر دہ آن لائن کلاسوں میں بھی شرکت کریں ۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت دی کہ طلبہ کے گھر تک میڈ ڈے میل پہنچانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور اس میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.