سرینگر:ضلع بانڈی پورہ کی ایک معصوم بچی چھٹی جماعت کی طالبہ کا گجرات میں مو ت ہوئی اور بچی کی آخری رسومات گجرات میں ہی انجام دئے گئے کیوں کہ لاک ڈاون کی وجہ سے میت کو وادی پہنچانا ناممکن تھا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع بانڈی پورہ کے زالپورہ سمبل سے تعلق رکھنے والی سائمہ معراج گذشتہ رات حرکت قلب بند ہونے سے اچانک موت ہوئی ۔ سائمہ نے حال ہی میں پانچویں جماعت کا کلاس پاس کرکے چھٹی کلاس میں داخلہ لیا تھا اپنے ایک بھائی کے ہمراہ گجرات کے بہونگر ماوا علاقے میں قیام پذیر تھے ۔ فیملی ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ سائمہ اور اس کا بڑا بھائی شجاعت حسین جو ساتویں جماعت کا طلب علم ہے گجرات میں ایک بورڈنگ سکول ;7246864669;ng ;77;edium ;83;chool میں زیر تعلیم تھے جہاں گزشتہ رات سائمہ کی اچانک موت واقع ہوئی ۔ سجاعت حسین نے اپنی بہت کی تجہیز و تکفین سکول انتظامیہ کی مدد سے انجام دی ۔ فیملی زراءع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے ذالپورہ سمبل علاقے کے بھائی بہن بہونگر ماوا گجرات میں زیر تعلیم تھے ۔ اور کل رات سائمہ معراج جس نے پانچویں کلاس پاس کر کے اب چھٹی کلاس میں اس کا ایڈیشن ہونے والا تھا کی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی ۔ لواحقین کے مطابق سائمہ کے آخری رسومات جیسے تجہیز و تکفین ان ان کے بھائی شجاعت حسین نے اسکول انتظامیہ کے تعاون سے انجام دیئے ۔ شجاعت جو خود چودہ سالہ طالبعلم ہے جس نے چھٹی کلاس کے امتحانات پاس کرکے اب ساتویں جماعت میں داخلے کی تیاری کررہا تھا ۔ عالم مسافرت اور موجودہ صورتحال کے تناظر میں شجاعت پر کیا بیت رہی ہوگی ۔ ( سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.