سرینگر;:جموں کشمیر کے جیلوں میں نظر 32اسیران کی نظربندی کوختم کرتے ہوئے انہیں رہا کیا گیا ۔ جس کے ساتھ ہی ابھی تک رہا کئے جانے والے قیدیوں کی تعداد 236تک پہنچ گئی ۔ کورناوائرس کے پھیلاءو کے پیش نظر جموں کشمیر میں بھی قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور اب تک سینکڑوں افراد کو رہاکیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کورناوائرس کے نتیجے میں جموں کشمیر کے تعلق رکھنے والے نظر بندوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اتوار کو جموں کشمیر کے مختلف جیلوں سے مزید 32نظر بندوں کی رہائی عمل میں لائی گئی جن میں 16پی ایس کے تحت نظر بند تھے ۔ اس ضمن میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے 32اسیران جو مختلف جیلوں میں بند تھے کو 14سے 17اپریل تک رہا کیا گیا ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے تاہم قیدیوں کی رہائی ان پرلگائے گئے الزامات کی نوعیت کو مد نظر رکھتے ہوئے عمل میں لائی جارہی ہے اور جن قیدیوں پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد نہیں ہے انہیں رہا کیا جارہا ہے جبکہ سزایافتہ قیدیوں کو پے رول پر رہا کیا جاسکتا ہے تاہم اس سلسلے میں پہلے ایک کمیٹی سزایافتہ مجرموں کی رہائی کا فیصلہ لیتی ہے ۔ 32نظر بندوں کی رہائی کے ساتھ ہی رہا شدہ قیدیوں کی تعداد 236تک پہنچ گئی ۔ یاد رہے کہ کووڈ19کے پھیلنے کے پیش نظر سپریم کورٹ آف انڈیا نے مرکزی سرکار کو قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہدایات جاری کی جس کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور یوٹیز کو ہدایت دی کہ وہ کیس کی نوعیت کے حوالے سے قیدیوں کی رہائی عمل میں لائیں اور اس کےلئے ریاستوں اور یوٹیز انتظامیہ کواختیار دیا گیا کہ وہ کس نوعیت کے قیدیوں کی رہائی عمل میں لاتی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس ماہ نومبر میں چین کے وہان شہر سے کووروناوائرس نامی وائرس نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وہان کے علاوہ چین کے دیگر شہروں میں تباہی مچانی شروع کردی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرس دنیا بھر کے تمام ممالک میں پھیل گیا اور موت کا تانڈو شروع ہوا جس میں سے سپین، اٹلی اور امریکہ میں اس وبائی وائرس سے سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ۔ ( سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.