وادی میں موسم میں بہتری ، بارشوں کا سلسلہ روک گیا ،اہلیان کشمیر نے راحت کی سانس لی

سرینگر جموں شاہراہ پر دو دن کے بعد ایک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال ، آج سے موسم خشک رہنے کا امکان

سرینگر:وادی کشمیر میں اتوار کی صبح سے بارشوں کا سلسلہ رک جانے اور موسم میں بہتری ہونے پر اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی با الخصوص زمینداروں ،مالکان باغ اور کسانوں میں خوشی کی لہر دور گئی ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ اگلے چنددنوں تک وادی میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے ۔ موسم، میں بہتری آنے کے ساتھ ہی سرینگر جموں شاہراہ پر بھی ٹریفک کو ایک طرفہ طور بحال کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ دونوں سے جاری خراب موسمی صورتحال کے بیچ اتوار کی صبح سے بارشوں کا سلسلہ تھم گیا اور موسم بہتر رہا جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ موسم میں بہتری پر اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی جبکہ زمینداروں ، مالکان باغات اور کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیوں کہ لگاتار موسم ابر آلود رہنے اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے نتیجے میں تمام فصل کو خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اوراس وقت فصل کےلئے دھوپ نہایت ہی ضروری ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے نے پیش گوئی کی ہے کہ وادی میں اگلے چند دنوں تک موسم خوشگوار رہے گا اوردرجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملے گا ۔ ادھر وادی کشمیر میں موسمی صورتحال میں بہتر ی آنے کے ساتھ ہی سرینگر جموں شاہراہ پر بھی ٹریفک کی آمد رفت بحال کی گئی ۔ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ہی سنیچروار کے شام ہی شاہراہ کو قابل آمد رفت بنا کر درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی جبکہ اتوار کی صبح سے با ضابطہ طور مقرر شیڈول کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر ایک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ۔ یاد رہے کہ وادی میں گذشتہ ایک ماہ سے وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کا سلسلہ گذشتہ روز تک برابر جاری تھا جس کے نتیجے میں عام لوگوں کے خلاف کسانوں اور مالکان باغات کو کافی تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی جبکہ موسم میں بہتری کےلئے وادی کے کئی علاقوں میں خصوصی دعاءوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

Comments are closed.