20اپریل سے محدود معاشی سرگرمیاں شروع ہونگی؛راشن ، دودھ ، پولٹری ،گوشت ،مچھلیوں کی دکانوں کو کچھ پابندیوں کے ساتھ اجازت

منریگا کے تحت کام بھی پابندیوں سے مستثنیٰ،ای کامرس کو لازمی اشیاء کی رسائی کی چھوٹ

سرین: مرکزی حکومت نے لاک ڈاءون کے دوسرے مرحلے میں 20مئی سے محدود اقتصادی سرگرمیوں کو بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک فہرست جاری کی ہے،جس کے تحت آنے والی خدامات کو پیر سے شروع کیا جائے گا،تاہم کنٹونمنٹ علاقوں میں ان خدمات کو شروع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ جے کے این ایس ایس کے مطابقمرکزی وزارت داخلہ نے خدمات اور سرگرمیوں کی ایک نئی فہرست جاری کی ہے جنہیں 3مئی تک جاری رہنے والے لاک داءون کے دوران جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے،اورپیر سے کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ چھوٹ کا اطلاق 20 اپریل سے بھارت ان علاقوں میں ہوگا جہاں پرکورونا وائرس کا اثر نہ ہونے کے برابر ہے ، یا جو کم متاثرہ علاقوں میں ہیں ۔ ایسی ہی ایک فہرست کو مرکزی قانون اور ٹیلی کام کے وزیر روی شنکر پرساد نے سماجی وئب ساءٹ پر ٹویٹ کیا ہے ۔ اس فہرست میں صحت کی دیکھ بھال ، زراعت ، باغبانی ، ماہی گیری اور جانور پالنا شامل ہیں ۔ پرساد نے کہا ہے کہ کچھ معاملات میں حکومت نے چھوٹ دی ہے ، اور فہرست کو منظر عام پر لایا گیا ہے تاہم کنٹونمنٹ علاقوں میں ان خدمات کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اہم بات یہ ہے کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی سربراہی میں وزراء کا اجلاس ہفتہ کوہوا ۔ ملاقات کے بعد کہا گیا کہ لاک ڈاوَن کے دوران وزارت داخلہ اکی جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق کسی قسم کی نرمی کی جائے ،جبکہ ریاستی حکومتیں بھی سختی سے اپنے طور پر قوانین نافذ کرسکتی ہیں ۔ حکومت نے کوآپریٹو کریڈٹ سے متعلق منصوبوں اور سرگرمیوں غیر بینکاری مالیاتی ادارے ، پانی کی فراہمی ، بجلی اوردیہی علاقوں میں مواصلات میں چھوٹ دی ہے جبکہ بانس ، ناریل ، کوکو ،مصالحوں کی کاشت ، کٹائی ، پروسیسنگ ، پیکیجنگ ، پھلوں اور سبزیوں کی گاڑیاں ، دکانیں ،سینیٹری اشیاء ، کریانہ اور راشن دکان ، دودھ اور دودھ کے بوتھ ، پولٹری دکانیں ،گوشت ، مچھلی اور چارہ ، الیکٹریشن ، آئی ٹی کی مرمت ، پلٹور ، موٹر مکینکس ،ترکھان، کورئیرز ، ڈی ٹی ایچ اور کیبل خدمات کو کچھ پابندیوں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہے ۔ ای کامرس کمپنیوں کو20 اپریل سے کام شروع کرنے کے لئے کہا گیا ہے لیکن انہیں گاڑیوں کے لئے ضروری منظوری حاصل کرنی ہوگی ۔ حکومتی سرگرمیوں ، آئی ٹی والے دفاتر اور متعلقہ خدمات کے ارداد و شماریات اور کال سنٹرزکی خدمات کو 50 فیصد سے زیادہ عملہ نہ رکھنے کی صورت میں بھی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ پیر سے شاہراہوں پر سرگرمیاں بھی بڑھا دی جائیں گی ۔ موٹر مکینک کی دکانیں اورڈھابے کچھ پابندیوں کے ساتھ شاہراہ پر بھی کھلیں گے ۔ دیہی علاقوں کو بڑی امداد دی جارہی ہے ۔ اینٹوں کے بھٹوں اور فوڈ پروسیسنگ میں کام جاری رکھنے کیلئے دیہات میں منظوری دی گئی ہے ۔ کولڈ اسٹوریج اور گودام کی خدمت بھی شروع ہوگی ۔ ماہی گیری کا کاروبار بھی شروع کیا جائے گا ، جو مچھلیوں کو کھانا کھلانے ، دیکھ بھال ،پروسیسنگ ، پیکیجنگ ، مارکیٹنگ اور فروخت, ہیچری اور تجارتی ایکویریم بھی کھولیں ۔ اس دران منریگا کے تحت کام بھی پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے جبکہ شہر سے باہر صنعتی منصوبے بھی پیر سے شروع ہوں گے ۔ سڑکیں ، آب پاشی ، عمارت ، قابل تجدید توانائی اور ہر طرح کی تعمیراتی کام بھی بحال ہونگے،تاہم اگر کسی شہری علاقے میں تعمیراتی منصوبہ شروع کرنا ہے تو مزدوروں کو جائے تعمیر پر ہی بود و باش کرنا ہوگا ۔

Comments are closed.