کوروناوائرس سے بچنے کےلئے خود ہی اینٹی بائیوٹک لینا خطرے سے خالی نہیں

’اینٹی بایوٹکس ممکنہ طور پر سرطان کا باعث ہوسکتا ہے ۔ سائنسی تحقیق میں انکشاف

سرینگر:کوروناوائرس سے بچنے کےلئے خوف زدہ لوگ خود سے ہی اینٹی بائیویٹک کا استعال نہ کریں بلکہ اس کےلئے باقاعدہ ہسپتال جاکر مکمل علاج کروائیں ۔ یہ کہنا ہے کوروناوائرس سے متعلق ادویات کی کھوج کرنے والے سائندانوں کا ۔ تاہم ماہرین کہتے ہیں کہ اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے اور لوگوں کو اینٹی بائیوٹک کا کم استعمال کرنا چاہئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق کووناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلاءو کے نتیجے میں اکثر لوگ خوف زدہ ہے اور اس وائرس سے اپنے آپ کو بچانے کےلئے خود ہی اینٹی بائیویٹک ادویات کا استعمال کرتے ہیں جو ان کی صحت کےلئے مضر ثابت ہوسکتا ہے ۔ ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو محض شک کی بناء پر کوروناوائرس سے بچنے کےلئے طویل عرصے سے اینٹی بایوٹکس لیتے رہے ہیں ، ان کی بڑی آنت میں رسولیاں پیدا ہو جاتی ہیں جو کینسر کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں ۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ آنتوں میں پائے جانے والے جراثیم کا رسولیوں کی نشو و نما میں ہاتھ ہوتا ہے ۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ;39;گٹ;39; میں شاءع ہوئی ہے ۔ تاہم ماہرین کہتے ہیں کہ اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔ تحقیق میں سائنس دانوں نے 16600 نرسوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جنھوں نے امریکہ میں کی جانے والی ایک تحقیق میں حصہ لیا تھا ۔ اس سے معلوم ہوا کہ وہ نرسیں جنھوں نے دو ماہ یا اس سے زائد عرصے تک اینٹی بایوٹکس استعمال کی تھیں ، اور ان کی عمریں 20 اور 39 کے درمیان تھیں ، ان میں ایک خاص قسم کا پولپ، جسے ایڈینوما کہا جاتا ہے، پیدا ہونے کے امکانات زیادہ تھے ۔ تاہم اس تحقیق میں یہ نہیں دیکھا گیا کہ کتنے پولپ بعد میں سرطانی بن گئے ۔ تحقیق کار کہتے ہیں کہ ان کی تحقیق یہ ثابت نہیں کر سکتی کہ اینٹی بایوٹکس سرطان پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں ، اور وہ کہتے ہیں کہ اس میں جراثیم کا بھی اہم کردار ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ کووڈ 19ایک ایسا وائرس سے جس کو عام استعمال کئے جانے والے اینٹی بائیوٹک کی ادویات سے ختم نہیں کیا جاسکتا ہے اسلئے لوگ اس کے خوف سے خود ہی اینٹی بائیوٹک استعمال نہ کریں بلکہ اگر کسی شخص کو یہ شبہ ہے کہ وہ اس وائرس کا شکار ہوا ہے تو اس کو باضابطہ طور پر ہسپتال جانا چاہئے تاکہ اس کا بروقت علاج ہو ۔ (سی این آئی)

Comments are closed.