خبر دار آپ پر نظر ہے ۔ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کیخلاف پولیس سائبر متحرک
آٹھ افراد کے خلاف کیس درج ، چھ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، دیگر اکاءونٹس کی باریک بینی سے مانیٹرنگ
سرینگر:جموں کشمیر میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کرنے والوں کو سخت انتباہ کرتے ہوئے سائبر پولیس نے واضح کر دیا ہے کہ سوشل میڈیا کے تمام جعلی اکاونٹس اور ان پر اپ لوڈ ہونے والے مواد کی باریک بینی سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے ۔ اسی دوران سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے کی پاداش میں آٹھ افراد کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے جبکہ ان میں سے چھ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سائبر پولیس متحرک ہو گئی ہے ۔ اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کاررورائی عمل میں لائی جا تی ہے ۔ سائبر پولیس نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کرنے والوں کو متنبہ کر دیا ہے کہ ان پر کڑی نظر ہے اور جو کوئی بھی سوشل میڈیا کا غلط استعمال کریں گا اسکو جیل بھیج دیا جائے گا ۔ سائبر پولیس نے سوشل میڈیا پر بے بنیاد مواد اپ لوڈ کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے تمام فرضی پروفائلز اور اس پر اپ لوڈ ہورہے مواد کی باریک بینی سے مانیٹرنگ ہورہی ہے ۔ پولیس نے سوشل میڈیا بشمول فیس بک، ٹوءٹر اور انسٹا گرام کا غلط استعمال کرنے کی پاداش میں اب تک آٹھ ایف آئی آر درج کرکے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص فیس بک، ٹوءٹر اور انسٹاگرام کے غلط استعمال کرنے کے متعلق کافی رپورٹس موصول ہورہی ہیں نیز ایسی رپورٹس بھی موصول ہورہی ہیں کہ کچھ شر پسند عناصر فرضی ناموں کے تحت سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔
Comments are closed.