شوپیان اور کشتواڑ جنگلات میں فورسز اور جنگجوءوں کے مابین مسلح تصادم آرائیاں
دو غیر ملکی سمیت چار جنگجو جاں بحق ، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط ، شوپیان میں انٹر نیٹ معطل
پولیس پارٹی پر حملہ کے بعد 72گھنٹوں میں ہی دونوں جنگجو ءوں کو ہلاک کر دیا گیا ، اڑائی گئی راءفلیں بھی واپس بر آمد ;223;پولیس
سرینگر:جنوبی ضلع شوپیان اور کشتوار کے جنگلات میں دو الگ الگ خونین معرکہ آرائیوں میں 4جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس نے جھڑپوں کی تعداد کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں جھڑپوں میں چار جنگجو ءوں کو ہلاک کر دیا گیا جو پولیس و فورسز کو کئی کیسوں میں انتہائی مطلوب تھے ۔ ادھر شوپیان میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔ سی این آئی کو دفاعی ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ دائرو کیگام شوپیان نامی علاقے میں جنگجوءوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 44آرا ٓر ، سی آر پی ایف اور ایس او جی شوپیان نے جمعہ کی صبح علاقے کو محاصرہ میں لیا اور وہاں جنگجو مخالف آپرین شروع کیا ۔ ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں اُس گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب ایک رہائشی مکان میں محصور جنگجوءوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے ساتھ ہی فوج و فورسز نے بھی مورچہ زن ہوکر جوابی کارورائی کی اور علاقے میں با ضابطہ طور جھڑپ کا آغاز ہو گیا ۔ جبکہ جھڑپ کے ساتھ ہی علاقے کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا اور فوج کی مزید کمک طلب کی گئی ۔ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر فوج نے علاقے کی طرف جانے والے تمام اہم راستوں کو سیل کر دیا اور ساتھ ہی جنگجوءوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی شروع کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ گولیوں کی گن گرج سے پورا علاقہ لرزاٹھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز اور جنگجوءوں کے مابین گولیوں کا کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا جس دوران فورسز نے مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوءوں کو سرنڈر کرنے کی پیشکش کی تاہم وہ بضد رہے جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔ ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں طرفین کے مابین جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد جونہی گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو فورسز نے جھڑپ کے مقام پر دوجنگجوءوں کی نعشیں بر آمد کی جن کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی تاہم مقامی ذراءع کے مطابق دونوں غیر مقامی ہے ۔ جاں بحق جنگجوءوں کے قبضے سے بھاری مقداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا ہے ۔ ۔ ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ ابھی علاقے میں خونین معرکہ آرائی جاری تھی کہ شوپیان کے درجنوں علاقوں میں دو جنگجوءوں کے جاں بحق ہونی کی خبر جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی جبکہ انتظامیہ نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جہاں مختلف علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ ضلع میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات بھی معطل کی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ میں دو جنگجوءوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں جاں بحق جنگجوءوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولی بارود ضبط کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جنگجو کی شناخت کیلئے کارروائی جاری ہے ۔ ادھر کشتوار کے جنگلی علاقہ دچھن میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مختصر تصادم کے دوران2جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ آئی جی پی جموں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں علاقے میں پولیس پارٹی پر حملے میں پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد دونوں جنگجو پولیس اہلکاروں کی راءفلیں اڑا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد جنگلات میں آپریشن کرکے ان کی تلاش شروع کر دی گئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو فورسز و پولیس کو اس وقت کامیابی ملی جب تلاشی کارورائی کے دوران جنگلات میں جنگجوءوں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا جس دوران مسلح جھڑپ کے دوران دونو ں مقامی جنگجو ہلاک کئے گئے اور ان کا تعلق عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ 72گھنٹوں میں ہی دونوں جنگجوءوں کو ہلاک کر دیا گیا اور ان کے قبضے سے اڑائی گئی راءفلیں بھی بر آمد کر لی گئی ۔ (سی این آئی)
Comments are closed.