سرینگر/06اپریل: کوروناوائرس سے بچنے کیلئے ایک طرف سرکار نے غریب لوگوں کے جن دھن کھاتوں میں پانچ 500روپے جمع کئے ہیں وہیں ان پانچ سوروپیوں کو حاصل کرنے کیلئے کوروناوائرس کے خوف سے پرے لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں بینکوں میں دکھائی دے رہی ہے جو ایک تشویشناک بات ہے اور اس طرح کی صورتحال سے کووڈ 9بڑی تیزی کے ساتھ پھیل سکتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر جہاں سرکاری سطح پر کئی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں اور ملک بھر میں لاک ڈاون جاری ہے وہیں پر وزیر اعظم کی جانب سے جن دھن کھاتہ داروں کو 500پانچ سو روپے دئے جارہے ہیں لیکن ان پانچ سو روپیوں کو نکالنے کیلئے جس طرح لوگ بینکوں کے اندر اور باہر قطاریں نظر آرہی ہے اس سے لگاتا ہے کہ یہ پانچ سو روپے حاصل کرنے کیلئے جانے والے لوگ کہیں نہ کہیں اس وبائی وائرس کے شکار ہوکے ہی رہیں گے ۔ سرینگر کے مختلف مضافاتی علاقوں کے ساتھ ساتھ مختلف اضلاع سے بھی سی این آئی کو اطلاعات موصول ہورہی ہے کہ جن دھن کھاتہ داروں اور دیگر ماہانہ وظیفہ حاصل کرنے والے ضعیف العمر افراد اور خواتین لمبی لمبی قطاروں میں بینکوں کے اندر اور باہر قطاروں میں کئی کئی گھنٹے اپنی باری کا انظار کرتے ہوئے دکھائی دئے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.