سرینگر/06اپریل: سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سائبر پولیس نے کارورائی جاری رکھتے دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ جعلی خبروں اپ لوڈ کرنے کے پاداش میں سات کیس درج کر لئے گئے ہیں ۔ اسی دوران پولیس نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گئی اور جو بھی ملوث پایا جائے گا ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔ سی این آئی کے مطابق سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سائبر پولیس متحرک ہو گئی ہے اور افواہ بازی کے الزام میں دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ سائبر پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں با وثوق ذارئع سے اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلا رہے ہیں جبکہ انہوں نے کچھ نوجوانوں کے جعلی تصاویر اپ لوڈ کرکے انہیں جنگجو قرار دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سائبر پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارورائی شروع کر دی جبکہ اس ضمن میں دو افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر سات آیف آئی آر درج کر لئے گئے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو غلط خبریں پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی اس میں ملوث پایا جائے گا ان کے خلاف سخت کارورائی ہو گی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.