مختلف ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ 500سے 5000ماہانہ کام کررہے ہیں

کوروناوائرس کے خلاف لڑائی میں صف اول پر کام کرنے والے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

سرینگر/06اپریل:کورناوائرس سے لڑائی میں صف اول میں کام کررہے طبی عملہ 500سے 5ہزار روپے ماہانہ بطور تنخواہ کام کررہے ہیں ۔ایچ ڈی ایف کے تحت مختلف ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملہ نے کہاہے کہ ہم نے ہر وقت مشکل حالات میں کام کیا ہے اور آج بھی اس مشکل ترین حالت میں کام کرہے ہیں ۔اپنے بچوں کو دوباہ دیکھ بھی پائیں گے یا نہیں یہ ڈر ہمیشہ لگا رہتا ہے لیکن سرکار کو بھی ہمارے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اُٹھانے چاہئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ایچ ڈی ایف کے تحت مختلف ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں اور طبی و نیم طبی عملہ نے کہا ہے کہ ہم کو اس کوروناوائرس سے ڈر نہیں لگتا کیوںکہ ہم نے گولیوں اور دھماکوں کی آوازیں سن سن کر ہی بچپن گزارا ہے ہم نے ہر مشکل وقت میں لوگوں کی خدمت کی ہے اور آج بھی طبی عملہ صف اول پر کام کررہا ہے جس سے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کو دیگر لوگوں سے اس وائرس میں آنے کا زیادہ خطرہ بنا رہتا ہے ۔ اس وقت ہسپتالوں میں کوئی انسان دکھائی نہیں دیتا لیکن ڈاکٹر اور سٹاف دن رات اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے لیکن سرکار کو بھی چاہئے کہ جب حالات بہتر ہوں تو ہمارے مسائل کے ازالہ کیلئے کام کریں ۔ آل ایچ ڈ ی ایف ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن جے اینڈکے کے پریذیڈنٹ نثاراحمد نے کہا کہ سرکار ہمیں ہر مشکل وقت میں طلب کرتی ہے اورہر خصوصی ڈیوٹی پر لگادیتی ہے جس کیلئے ہم ہمیشہ تیار رہتے ہیں لیکن سرکار کو بھی چاہئے کہ وہ ہمارے اہل وعیال اور ہمارے بچوں کے بارے میں سوچیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہم بھی اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دینے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ قلت تنخواہوں سے ہم اپنا اور اہل وعیال کا پیٹ ٹھیک طرح سے نہیں پال رہے تو بچوں کو بہتر تعلیم دلانے کی تو بات ہی نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں آنے والی آمدنی سے ہی ہماری تنخواہیں نکلتی ہے لیکن رعناواری ہسپتال اور یگر کئی ہسپتال گذشتہ ایک ماہ سے بند پڑے ہیں اور آگے نہ جانے کتنی مدت تک بند رکھنے پڑیں گے توجب ہسپتالوں میں ریونیو جنریٹ نہیں ہوگا تو ہمیں تنخواہیں کہاں سے دی جاسکتی ہے ۔ اس لئے سرکار کو اس بارے میں بھی سوچنا چاہئے ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ سرکار نے حال ہی میں نیا حکمنامہ جاری کیا جس میں انہوںنے سبکدوش ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو دوبارہ تعینات کرنے کو منظوری دی ہے تاہم یہاں پر پہلے سے ہی بے روزگار قابل ڈاکٹر موجود ہیں پہلے ان کی مستقلی کے بارے میں اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.