کوروناوائرس سے پہلے سے کسی مہلک مرض میں مبتلاء مریضوں کوزیادہ خطرہ: ڈاک

وینٹی لیٹر پر جانے والے ایسے مریضوں میں سے اکثر مریضوں کی موت واقع ہوتی ہے

سرینگر/05اپریل/:کووڈ 19میں روز افزوں اضافہ ہونے کے بیچ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کروناوائرس کے معاملات میں 90فیصدی مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ بیان میں ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے کی گئی سروے رپورٹ کے مطابق 81,639تصدیق شدہ مریضوں میں سے 76,755(94%)مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے معمولی شکار 81فیصدی مریض اپنے آپ ہی ٹھیک ہوچکے ہیں جو صرف معمولی پیرسٹمول سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ جبکہ وائر میں 14فیصدی مبتلاء شدید بیماروں میں سے اکثر صحت یاب ہوئے ہیں ۔ڈاکٹر نثار نے کہا کہ ان میں سے محض 5فیصدی افراد کی حالت خراب ہے جن کو ونٹی لیشن کی ضرورت ہے کیوں کہ انہیں سانس لینے میں زیادہ پریشانی ہوتی ہے ۔ اور ونٹرلیٹر پر رکھے گئے مریض اکثر فوت ہوجاتے ہیں انہوںنے ووہان چینی کی ایک سروے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وینٹرلیٹر پر رکھے گئے 22میں سے صرف 3مریض ہے جانبر ہوسکے ۔ انہوںنے کہا کہ عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او نے ایسے مریضوں کیلئے ECMOکی تجویز کی ہے ای سی ایم او آکسی جنریشن ہے جو کہ جدید طرز پر ہے جو ایسے مریضوں کیلئے لائف سپورٹ کا کام کرتی ہے ۔ ڈاکٹر نثار نے کہا کہ وادی کشمیر میں اب تک 71رپورٹوں کی تصدیق ہوچکی ہے اور ان میں سے اکثر کی حالت مستحکم ہے جبکہ ان میں سے کئی مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

Comments are closed.