سرینگر/05اپریل/سی این آئی// بانڈی پورہ میں فوج کی ایک زیلی یونٹ سے وابستہ فوجی اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ ادھر کوکرناگ علاقے میںدماغی طور معذور شخص مردہ پا یا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیرکے بانڈی پورہ پنار علاقے میں تعینات فوج کی 14آر آر یونٹ سے وابستہ ایک فوجی اہلکار سپای سیتندر کمار تومر ساکنہ مورینہ مدھیہ پردیشن نے دوران ڈیوٹی اپنے سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔گولی چلنے کی آواز کے ساتھ ہی یونٹ میں تعینات دیگر اہلکار جب جائے واردات پر پہنچنے تو اپنے ساتھی کو خون میں لت پر پایا ۔ فوجی اہلکار کو اگرچہ فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ خون زیادہ بہہ جانے سے راستے میں ہی فو ت ہوگیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ فوجی اہلکار نے کن وجوہات کی بناء پر یہ راست قدم اُٹھایا اس کو پتہ نہیں چل سکا۔ ادھر نمائندے نے کوکر ناگ سے اطلاع دی ہے کہ اتوار کے روز آڈی گام میں ندی کے نزدیک کچھ لوگوں نے ایک نعش دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیا جس کے بعد اس کی شناخت رفیق احمد چوہان ولد عبد الغنی کے بطور ہوئی اور ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ دماغی طور معذور شخص تھا ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.