گھروں میں رہو محفوظ رہو۔۔۔!: ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں مادہ سفیدوں کے درختوں کی بھر مار

نازک مریضوں کیلئے کوروناوائرس سے بھی زیادہ خطرناک ، ضلع انتظامیہ بے خبری کے عالم میں

سرینگر/05اپریل/: وسطی ضلع بڈگام کے متعدد علاقوں میں روسی سفیدے کے مادہ درخت کثرت سے پائے جارہے ہیں جو یہاں کے نازک مریضوں کیلئے کوروناوائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکے ہیں تاہم ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی بھی اقدام نہیں اُٹھایا گیا جس پر مقامی لوگوںنے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے سفیدوں کے درختوں کی فوری کٹائی کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے سپدن، چودھری باغ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ یہاںپر موجود روسی سفیدوں کے مادہ درختوں کو کاٹنے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ لوگوںنے کہا کہ بڈگام کے مذکورہ علاقہ جات میں لوگوںنے کاہچرائی اور سڑکوںکے اردگرد کافی تعدادمیں مادہ سفیدوں کے درخت لگائے ہیں جو اس وقت نازک مریضوں کیلئے کوروناوائرس سے بھی زیادہ مہلک ثابت ہوسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ یہاں پر کئی نازک مریض ہیں جن کیلئے روسی سفیدوں کے درختوں سے نکلنے والی روئی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگرچہ مختلف اضلاع میں ضلع انتظامیہ نے روسی سفیدوں کے درختوں کوکاٹنے کی کارراوئی شروع کردی ہے تاہم ضلع بڈگام کی انتظامیہ خواب غفلت کی نیند میں پڑی ہے ۔انہوںنے کہا کہ وقت رہتے اگر ان درختوں کو کاٹا گیا تو آگے چل کر یہ لوگوں کیلئے کسی پریشانی کا باعث نہیں بنیں گے بصورت دیگر روسی سفیدوں سے نکلنے والی نازک مریضوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کیلئے بھی باعث پریشان ثابت ہوسکتی ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ اس کے علاوہ یہاں پر مختلف جگہوںپر لوگوںنے اپنے گائوں خانوں سے نکلنے والے گوبر اور گندگی ڈال دی ہے جسکے بارے میں کئی دفعہ اخبارات میں خبریں بھی شائع ہوئیں تاہم سرکاری کارندے ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں ۔ لوگوںنے زور دار مطالبہ کیا ہے کہ ایک تو یہاں پر روسی سفیدوں کے درختوں کو کاٹنے کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے دوسرا سڑکوں اور مختلف جگہوں پر جمع گوبر کو ہٹانے کیلئے فوری طور پر اقدامات اُٹھائے جائیں ۔ گھر میں رہو محفوظ رہو۔۔!

Comments are closed.