رمضان المبارکے سائے فگن ہونے پرامت مسلمہ کو بالعموم اور جموں وکشمیرکے لوگوں کومبارکباد/اعجازخان

مخیر خضرات آگے آکرمستحق افراد کی خدمت کریں تاکہ وہ پریشانیوں سے بچ سکے

سرینگر24/ اپریل: رمضان المبارک کی آمد پر امت مسلمہ کو بالعموم اور جموں کشمیرکے لوگوں کوبالخصوص مبارکبادپیش کرتے ہوئے ایمپلائز جونٹ کنسلٹیٹیو کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ یہ مہینہ عبادات تقویٰ اورایک دوسرے کی مدد کرنے کامہینہ ہے اس وقت جبکہ پوری دنیامیں لوگ کروناوائرس کی وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے برسرجدوجہدہے اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں صاحب ثروت افردکوچاہے کہ وہ رحمت کے اس مہینے میںآگے آکرمستحق لوگوں کی مددکرے تاکہ وہ اس متبرک اورمقدس مہینے میں کسی پریشانی کاشکار نہ ہو سکے ۔اے پی آئی کو ارسال کئے گے ایک بیان میں ایمپلائز کنسلٹیٹیوکمیٹی کے چیئرمین نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس اورمتبرک مہینے میں ا مت مسلمہ کوبالعموم اور جموں کشمیرکے لوگوں کومیں مبارکبادپیش کرتاہوں کہ وہ اس متبرک مہینے میں تقویٰ عبادات کا اہتمام کر کے اللہ کے حضور میں اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرینگے تاکہ اس وقت اقوام عالم کو جن پریشانیوں اور مصیبت کاسامنا کرنا پڑرہاہے اس سے انہیں چھٹکارا مل سکے ۔بیان میں انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک کاہمیں تقویٰ پرہیزگاری انصاف انسانیت کادرس دیتا ہے اوراس متبرک مہینے میں نیکیوں کا جزا خوداللہ وتبارک دیتے ہے لہذاامت مسلمہ کوچاہے کہ وہ اس عظمت والے مہینے میں خدا سے دست بدعاہوکر وبائی بیماری سے نجات حاصل کرنے اوراقوام عالم کو سکون اطمنان امن کی لئے خصوصی دعاؤں کااہتمام بھی کرینگے ۔بیان میں انہوں ے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں جہاں ایک طرف وبائی بیماری نے ہمیں لاک ڈاون کے باعث ہمیں گھروں میں محصورکیاہے مخیرحضرات کوچاہئے کہ آگے آ کر نادارمستحق کنبوں کی مددکرینگے تاکہ اس متبرک مقدس مہینے میں انہیں پریشانیوں کاسامنا ناکرنا پڑے ۔ٹریڈ یونین لیڈرنے مذیدکہاکہ رمضان المبارک امت مسلمہ کو اخلاق انسانیت جذبات ایثار رواداری کادرس دیتا ہے لہذا امت مسلمہ کوچاہئے کہ وہ اپنے آ س پاس کے حالات ومدنظررکھتے ہوے ایسے اقدامات اٹھائے کہ کوئی بھوکانارہے کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہوکسی بھی مذہب رنگ نسل سے انسان کاتعلق ہواس کی مدد کیلئے مسلمان آگے آئے گے تاکہ اسلام جو اخلاق کی بنیاد پر پھیلا ہے اس کی آبیاری ہوسکے ۔اپنے بیان میںانہوںے مذیدکہا کہ جموں کشمیرمیںبالعموم اوروادی کشمیرمیںبالخصوص لوگ طرح طر کے مشکلات سے دوچارہے اوران پریشانیوں کاازالہ کرنے کیلئے ہرمکتب ہائی فکر سے تعلق رکھنے والے فردجس کی سعادت ہووہ آگے آئے اوراپنارول اداکرے ۔

Comments are closed.