سی ای او دفتر پونچھ میں بچوں کے والدین کا احتجاج، سکولوں کو جلد کھولنے کا انتظامیہ سے کیا مطالبہ
ظہیرعباس
منڈی// چیف ایجوکیشن دفتر پونچھ میں سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے بچوں کے والدین نے احتجاج کر کے سرکار اور متعلقہ محکمہ کے آفسران سے سکولوں کو جلد کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق سنیچر کو سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے بچوں کے والدین نے اپنا احتجاج درج کرواتے ہویے سرکار اور محکمہ تعلیم کے آعلی آفسران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد سکولوں کو کھولنے کے احکامات صادر کریں تاکہ ان کے بچے تعلیم حاصل کر سکیں احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برس سے جہاں کوڈ 19 کی وجہ سے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں وہیں پر طلباء و طالبات زہنی مرض کا شکار ہو گیے ہیں اور وہ دن بھر موبایل اور انٹر نیٹ پر اپنا وقت گزار رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سکول بند ہونے کی وجہ سے بچوں کا مستقبل تاریکی کی طرگ گامزن ہے احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ سرکار نے اگر چہ کرونا وایرس کی وجہ سے سکولوں کو بند رکھا ہے وہیں پر ہر جگہ سرکاری تقریبات چل رہی ہیں جن میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا اگر سکولوں کے کھولے رہنے سے وایرس پھل نے کا خطرہ لاحق ہے تو سرکاری اور سیاسی تقریب میں سے اس وباء کو پھل نے کا خطرہ نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے نسلیں خراب ہو رہی ہیں اور وہ غیر قانونی کاموں کی طرف راغب ہو رہے ہیں احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برس سے جن بچوں کو سکولوں میں داخلہ حاصل کرنا تھا وہ بھی منتظر ہیں کہ وہ کب اپنی تعلیم شروع کریں ان کا کہنا تھا کہ سرکار کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد سکولوں کو کھول کر تعلیمی سرگرمیوں کو شروع کریں جس کے لیے والدین سرکار اور اساتزاہ کو ہر طرح کا تعون دینے کے لیے تیار ہیں وازاع رہے کہ کوڈ 19 کے پھلاو کی وجہ سے سکولوں کو سرکار کی جانب سے بند رکھا گیا ہے جبکہ عوام کے مطابق آن لاین سکولینگ بھی زمینی سطح پر کارگر ثابت نہیں ہو رہی ہے
Comments are closed.