منشیات کے خلاف پولیس کی مہم ؛بڈگام میں پولیس نے 2منشیات فروشوں کو دھر لیا

سرینگر/ 24جولائی: بڈگام میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کرلی ہے جبکہ پولیس نے ملزمان سے اس ضمن میں پوچھتاچھ شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مازہامہ علاقے میں پولیس نے مصدقہ اطلاع کی بناء پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سملنگ کی کوشش کو ناکام بنایا ہے ۔ پولیس نے چھاپہ کے دوران دو افراد مدثر احمد میر ساکنہ مازہامہ اور مظفر احمد ڈار ساکنہ کنہامہ کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شدگاہ سے بڑی مقدار میں نشہ آور اشیاء برآمد کرلی ہے ۔ پولیس نے معاملے کے حوالے سے ملزمان سے پوچھ تاچھ شروع کی اور کیس زیر ایف آئی آر نمبر 115/2020زیر دفعہ 8/22,29این ڈی پی ایس درج کرلیا ہے ۔ اس دوران پولیس نے کہا ہے کہ ضلع بڈگام میں منشیات کی وباء کو ختم کرنے کیلئے خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے اور منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے کیلئے اپنی کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے ۔

Comments are closed.