سرینگر/24جون: سنٹرل ریزیو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر دماغ کی نس پھٹ جانے سے ہلاک ہوگیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں سی آر پی ایف کا ایک اے ایس آئی ’’اسسٹنٹ سب انسپکٹر‘‘ دماغ کی نس پھٹ جانے سے ہلاک ہوا ہے ۔ اے ایس آئی جی ڈی سناتن سنگھ 163بٹالین سے وابستہ تھا اور قاضی گنڈ میں تعینات تھا اور دوروز قبل قاضی گنڈ میں ایک اخروٹ کی فیکٹری میں دوران ڈیوٹی اچانگ بے ہوش ہوکر گر پڑاجس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اسے نازک حالت میں سرینگر صورہ سکمز پہنچایا گیا جہاں آج اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ فورسز آفیسر کا تعلق مغربی بنگال سے ہے اور بے ہوشی کی حالت میں اس کے منہ اور ناک سے اچانک خون بہنے لگا تاہم سکمز میں دو روز تک زیر علاج رہنے کے بعد وہ فوت ہوگیا۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ ضروری لوازمات پورے ہونے کے بعد مذکورہ آفیسر کی نعش کو اس کے ورثا ء کے حوالے کی جائے گی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.