سرینگر/24جون: سوپور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کاروائی کے دوران جنگجو ئوں کے چارمعاون کاروں پر مشتمل گروہ کو بے نقاب کرکے گرفتار کرکے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شدگان پولیس پوسٹ پوتھ کھاہ کے گرنیڈ حملے میں ملوث تھے۔سی این آئی کو پولیس ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پرسوپور پولیس اورسیکورٹی فورسز نے مشترکہ کاروائی کے دوران جنگجوئوں کے چار معاون کاروں کو گرفتارکیا۔ گرفتارکئے گئے معان کاروں کی شناخت ، عرفان احمد میر ، عرفان احمد خان، قیصر رحمان خان ساکناں پوتھ کھاہ اور سہیل احمد گنائی ساکن چھانہ پورہ آتھورہ کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس آفیسرن نے ان سے پوچھ تاچھ کی جنہوں نے بتایا کہ مذکورہ گروہ پولیس پوسٹ پوتھ کھاہ کے گرنیڈ دھماکہ کرنے مین ملوث تھے اور جن کو یہ کام لشکر کے جنگجو فیاض احمد وار عرف عمر اور عرف عثمان نے سونپا تھا جس سلسلے میں تھانہ پولیس تارزو سوپور میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر48/2020 متعلقہ دفعات کے تحت اندراج ہے ۔ یہ گروہ علاقے میں لشکر طیبہ تنظیم کے جنگجوئوں کی مالی معاونت و مدد فراہم کرتے تھے اور نوجوانوں کو گمراہ کرکے اُنہیں عسکری کے صفوں میں شامل ہونے کیلئے ترغیب دے رہے تھے۔پولیس اس سلسلے میں مذید تحقیقات کررہی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.