کورونا وائرس نے بدلی اپنی شکل ، اب یہ بیماری بھی ہوسکتی ہے علامت

گلے کی بیماری، کھانسی اور تپ کے علاوہ جلد کی بیماری بھی اب کووڈ19کی نشانی

سرینگر/23جون: کوروناوائرس اب مختلف شکلیں اختیار کررہا ہے اور اب اس وائرس کی نشانی گلے کی تکلیف، چھاتی کا درد، تپ اور کھانسی ہی نہیں ہے بلکہ اس نے ایک اور شکل اختیار کی ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق جلد کی بیماریوں سے بھی کورواناوائرس کا پتہ چل جاتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کا خطرہ برقرار ہے۔ مریضوں کی لمبی لمبی قطاریں اسپتالوں کے باہر دیکھی جارہی ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے ، وہیں اب ڈاکٹروں نے چونکانے والا انکشاف کیا ہے۔ جلد کے ماہر ڈاکٹروں کے مطابق اب صرف کھانسی ، بخار، گلے میں تکلیف ہی کورونا کے علامات نہیں ہیں ، بلکہ جلد کی کئی بیماریاں بھی کورونا کی علامات کے طور پر سامنے اآئی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق جلد کی شکایت لے کر کئی ایسے مریض اآئے ہیں ، جن میں کورونا کی علامت نہیں تھی اور وہ جلد کی بیماری کی شکایت لے کر اآئے تھے ، لیکن جانچ کے بعد معلوم ہوا کے یہ لوگ کورونا سے متاثر ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق اس نئی علامت کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ کورونا اب اپنی شکل بدل رہا ہے۔ کورونا وائرس کی علامت کی نئی شکل سامنے اآنے پر کولکاتہ شہر کے لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ جلد یا ہاتھ اور پیر کی انگلیوں میں خارش ہوری تھی اور جانچ کے بعد پتہ چلا کہ مریض کورونا وائرس سے متاثر ہے۔ لیکن ان مریضوں کو کھانسی ، بخار اور سانس کی کوئی تکلیف نہیں تھی۔خود وزارت صحت نے کورونا کی نئی علامات کے بارے میں کہا کہ کورونا آہستہ آہستہ اب اپنی شکل تبدیل کررہا ہے۔ اب تک بخار ، سانس اور گلے کی تکلیف کو کورونا وائرس کی علامت سمجھا جاتا تھا ، لیکن اس وقت کولکاتہ شہر میں متعدد مریضوں میں ایسی علامات ظاہر ہوئی ہیں ، جن میں بخار ، کھانسی یا سانس کی کوئی علامت نہیں تھی ، مگر ان کی رپورٹ مثبت اآئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق جسم و انگلیوں پر خارش اور چھوٹے چھوٹے زخم کی شکایت والے مریضوں کا جب کورونا ٹسٹ کرایا گیا ، تو رپورٹ مثبت آئی۔کولکاتہ سمیت مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں جلد کی بیماریوں والے مریضوں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو اآئی ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ اگر اآپ کو جسم کے کسی حصے پر خارش کی شکایت ہے ، تو احتیاط شروع کر دیں۔

Comments are closed.