سنبل میں ہسپتال عملہ کی لاپرواہی کا ایک اور واقع؛درد زہ میں مبتلاء خاتون نے سر راہ بچے کو دیا جنم
سرینگر/23جون: سمبل میں ہسپتال عملہ کی لاپرواہی کے نتیجے میں درد زہ میں مبتلاء ایک خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سمبل میں کمونٹی ہیلتھ سنٹر میں تعینات عملہ کی لاپرواہی اور کام چوری کے نتیجے میں درد زہ میں مبتلاء ایک خاتون نے سرراہ بچے کو جنم دیا ۔ خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ خاتون کو جب ہسپتال پہنچایا گیا تو ہسپتال عملہ نے خاتون کو ہسپتال میں داخل کرنے سے منع کیا جس کے بعد درد زہ میں مبتلاء خاتون نے ہسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ نے ان سے کہا تھا کہ خاتون کا پہلے کووڈ19ٹسٹ کرائیں تب ہی اس کو ہسپتال میں داخلہ مل سکتا ہے ۔ خاتون کے رشتہ داروںنے ہسپتال عملہ کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کااظہار کیا ۔ اس سلسلے میں جب خبررساں ادارے نے متعلقہ آفسران سے بات کی تو انہوںنے کہا کہ خاتون کو پہلے کووڈ19کا ٹسٹ کرنے کیلئے کہا گیا تھا کیوں کہ ہم یہاں پر سخت سے ضابطے پر عمل کرتے ہیں تاہم خاتون نے اسی اثناء میں ڈیلوری دی ۔ اس واقع پر مقامی لوگوںنے بھی سخت افسوس سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح اگر ہوتا رہا تو کوئی بھی حاملہ خاتون ہسپتال میںجانے کیلئے تیار نہیں ہوگی جس کے نتیجے میں حاملہ خواتین اور ان کے بطن میں پل رہے بچے کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔
Comments are closed.