بمنہ سرینگر کا لاپتہ نوجوان حزب المجاہدین میں شامل ہو گیا؛والدین واپس لائے تو پولیس انہیں گرفتار نہیں کرے گی / آئی جی پی کشمیر
سرینگر/23جون: پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گاندربل میں ٹریکنگ کے دوران پُر اسر ار طور پر لاپتہ ہوا بمنہ سرینگر کا نوجوان عسکری تنظیم حزب المجاہدین میں شامل ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ والدین اسے واپس لائیں تو گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ بمنہ سرینگر کا نوجوان گزشتہ ہفتے نارا ناگ گاندربل علاقے میں ٹریکنگ کے دوران غائب ہو گیا تھا ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس نے منگل کو کہا کہ بمنہ سرینگر کا وہ نوجوان جو ٹریکنگ کے دوران وسطی کشمیر میں لاپتہ ہواتھا ، ملی ٹنسی میں شامل ہوا ہے اور اْس نے حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار ۔ سرینگر کے ہمہامہ علاقے میں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ ہلال احمد ڈار نے جنگجووںکی صف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ سوال کے جواب میں آئی جی پی نے کہا کہ میں بس اتنا کہوں گا کہ ــــ’’ ہلال احمد عسکری تنظیم حزب المجاہدین میں شامل ہو گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگر ہلال کے والدین اسے گھر واپس لے آتے ہیں تو ہلال کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔ہلال کشمیر یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کررہا تھا اور وہ13جون کے روز گنگہ بل، گاندربل میں ٹریکنگ پر گیا تھا جہاں سے وہ واپس نہیں آیا۔ہلال کے قریبی رشتہ داروں نے گذشتہ روز ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ہلال کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed.