ٹائیگور ہال سرینگر میں 3روزہ تھیڑ فیسٹول اختتام؛ مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں نے فن کا مظاہرہ کیا

سرینگر /29مارچ /: ٹائیگور ہال سرینگر میں تین روزہ ’’سپرنگ تھیڑ فیسٹول ‘‘اختتام پذیر ہوگیا ۔اس تین روزہ فیسٹول میں مقامی فنکاروں کی جانب سے تیارکردہ کم وقتی ڈرامے پیش کئے گئے۔ جن میں سماج میں بڑھتے جرائم جس کو کشمیری ، اُردو اور انگریزی میں ملنسن گرلز سکول کے طلبہ نے تیار کیا تھا جبکہ منشیات کے خلاف ایک اور ڈراما جس کو کشمیری اور اُردو میں ٹنڈل بسکو سکول کے بچوں اور چک دار پاتھر کو کشمیری میں آزاد ڈرامٹک کلب رائی پورہ گاندربل کے فنکاروں نے تیار کیا تھا ۔ا س موقعہ پر لوگوں کی خاصی تعداد جن میں خاص طور پر مختلف اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم بچے شامل تھے۔ اس موقعہ پر سابق ڈائریکٹر آل انڈیا ریڈیو ہمایوں قیصر بھی موجود تھے۔ جنہوںنے بچوںکی حواصلہ افزائی کی ۔ تقریب کے اختتام پر فیسٹول ڈائریکٹر مشتاق علیخان نے بھی اپنے تاثرات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں نوجوان ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنے کےلئے اس طرح کے پروگرام آگے بھی منعقد کرائے جائیں گے۔

Comments are closed.