جموں کشمیرسول۔سوسائیٹی فورم نے جامع مسجد کھولنے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا

م میر۔واعظ مولوی عمر۔فاروق کی منبر پر عدم موجودگی کو باعث بے اطمینانی قرار دیا۔

سری نگر/ جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم نے انتظامیہ کی جانب سے 30 ہفتوں کے وقفے کے بعد جامع مسجد سری نگر کو نماز جمعہ کے لیے کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ چیئرمین عبدالقیوم وانی کی طرف سے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں تاہم اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جامع مسجد میرواعظ کی منبر پر موجودگی کے بغیر نامکمل ہے جہاں تک اس مسجد کے عقیدت مندوں کی مذہبی اور روحانی معاملات کا تعلق ہے اور اس کے تاریخی تناظر کی مطابقت کی بات کی جائے۔

وانی نے کہا کہ اعتقاد اور الفت کے معاملے میں لوگ میرواعظ کی غیر موجودگی کو محسوس کرتے ہیں جب وہ جامع مسجد میں نماز جمعہ کی امامت نہیں کر رہے ہوتے ہیں۔

جموں اور کشمیر سول سوسائٹی فورم میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کو گھر میں نظربندی سے رہا کرنے کامطالبہ دہراتا ہے تاکہ لوگوں کی روح کو تسکین اور وہ نماز جمعہ کی امامت کے لیے جامع مسجد میں ایک عالم دین اور مبلغ کے طور پر دستیاب رہ سکیں ۔

Comments are closed.