کارڈی نیشن کمیٹی سوپور کی جانب سے ویلکن میڈیکیٹ ہال میںاجلاس

متعدد تنظیموں کے ذمہ داراں اور ذی عزت شہریوں کی شرکت

قصبہ کی مجموعی ترقی اتحاد واتفاق میں ہی مضمر / / مقررین

سرینگر / / کے پی ایس//: سوپور میں آپسی اختلافات اور رسہ کشی کی وجہ سے قصبہ کی حالت آئے روز تباہی کی جانب گامزن ہے اور تعمیر وترقی کے کام اس وجہ بُری طرح متاثر ہیں کیونکہ ہر کوئی شخص یاانجمن مفاد عامہ کے بجائے ذاتی مفادات پر توجہ مبذول کرنے میں محو ومشغول رہتے ہیں جس سے قصبہ میں بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے چونکہ قصبہ میں پہلے سے ہی تمام انجمنوں کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم کارڈی نیشن کمیٹی کو معرض وجود میں لایا گیا تھا تاہم کمیٹی ہذا میں کئی افراد کی من مانیوں سے اس کا وجود بھی خطرے میں پڑگیا تھا اس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے چیرمین کمیٹی حاجی عنایت اللہ حاجنی نے ایک اجلاس طلب کیا ۔کشمیر پریس سروس نمائندہ جنید شفیق کے موصولہ تفصیلات کے مطابق کارڈی نیشن کمیٹی کے اپنے نوعیت کے منفرد اور تاریخ ساز منعقد ہ اجلاس میںقصبہ کے تقریباً سبھی سماجی ،فلاحی ،تجارتی اور قانونی انجمنوں کے ذمہ داروں اور ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر بار ایسوسی ایشن سوپور کے صدر ایڈوکیت فیصل انیم ،بشیر احمد ڈار ،شوکت احمد ،میسر محی الدین ،محمد عاشق زکی ،ظفر اقبال ،فرقان جانواری ،محمد شعبان ،محمد اشرف زرگر اور محمد شفیع چنگال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا اجلاس منعقد کر نے میں اگر چہ دیر ہوئی ہے کیونکہ ہم لوگ بکھر گئے ہیں ۔ہمارے پاس ذاتی مفادات کو ترجیح ہے جبکہ مفادعامہ کا کوئی خیال نہیں ہے ۔اپنی اپنی ٹولیاں سجا کر ہم قصبہ کی ترقی کے لئے جیسے بھیک مانگتے ہیں۔ تاہم ابھی بھی یہ بروقت اور برمحل اجلاس ہے ۔اگر آج کی تاریخ میں بھی ہم لوگ اپنا وطیرہ تبدیل کرکے ایک جٹ ہوکر قصبہ کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں گے تو مستقبل قریب میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اختلافات اور ذاتی مفادات کی جانب گامزن رہے تو وہ قصبہ ہذا کی تباہی وبربادی کا موجب بنے گا ۔اس موقعہ پر حاجی عنایت اللہ حاجنی نے کہا کہ کارڈی نیشن کمیٹی قصبہ کی ایک ضرورت تھی اور ضرورت ہے ۔انہوں نے کئی لوگوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کارڈی نیشن کمیٹی نے ماضی میں کئی ایسے کام انجام دئے جن کے نتائج قصبہ کے تئیں بہتر سامنے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے انتظامیہ تک قصبہ کی تعمیر وترقی کے حوالے سے مسائل متعدد بار پہنچائے اور اس میں ہم کامیاب بھی ہوئے ۔انہوں نے اتحاد واتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسی میں قصبہ کی ترقی کا راز مضمر ہے ۔انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منعقدہ اجلاس اس ضمن میں کامیاب رہا کیونکہ اس میں چالیس سے زیادہ فورمزکے ذمہ داروں اور نمائندوں کے علاوہ ذی عزت شہریوں نے شرکت کی اور اس موقعہ ہر ایک نے بہ اتفاق رائے اس کا عہد کیا کہ ہم قصبہ کی ترقی کے لئے ایک ہوکر آواز اٹھائیں گے اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر قصبہ کی مجموعی صورتحال کے بارے میں انتظامیہ کو مل جل کر تبدیلی لانے کے لئے قائل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر تمام انجمنیں کارڈی نیشن کمیٹی کا بھر پور ساتھ دیں گے تو یہ قصبہ کی تعمیر وترقی کیلئے کامیابی کی ضمانت بن جائے گی ۔انہوں نے واضح کر تے ہوئے کہا کہ کارڈی نیشن کمیٹی تحلیل نہیں ہو چکی تھی بلکہ اس کی سر گر میاں کئی وجوہات کی بنا پر معطل تھیںاب چو نکہ معزز شخصیات کی مشاورت کے بعد پھر سے متحر ک کیا گیا اور آئندہ اس کی سر گر میاں جاری رہیگی۔انہوں نے ان نا راض ممبران کو دعوت دی جو کسی وجہ سے نا راض ہیں واپس آکر کمیٹی میں اپنا رول نبھائیں۔کسی کو بگاڑ یا ذاتی مفادات کےلئے کارڈ ی نیشن کمیٹی کو استعمال کرنے کی اجاز ت نہیں ہوگی۔اس ضمن میں دہلی سے سابق صدر ٹریڈرس فیڈریشن سوپور حاجی محمد اشرف گنائی نے کے پی ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایاکہ قصبہ سوپور کا عوام اور انجمنیں بکھر چکی ہیں جس سے قصبہ کاتعطل شکار ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم حاجی عنایت حاجنی کے مشکور وممنون ہیں کہ انہوں نے اس نازک موڑ پر اجلاس بلاکر ایک امید کی کرن ظاہر کرنے میں رول ادا کیا اور ہم اس کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور اس اجتماعیت کو انہوں نے کہا کہ آپسی اختلافات کا ہونا فطری تقاضا ہے لیکن قصبہ کی مجموعی صورتحال کی طرف نظر یں مرکوز کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے اجلاس میں تمام انجمنوں کے ذمہ داروں اور ذی عزت شہریوں نے یکجہتی کااظہار کیا وہ کافی خوش آئندہے ۔انہوں نے کہا کہ کارڈی نیشن کمیٹی مستحکم بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرس کو اعتماد لایا جائے تاکہ قصبہ سوپور کی ترقی یقینی بن سکے اور جملہ مسائل کا حل ممکن بن سکے ۔

 

Comments are closed.