چندی گڑھ ائر پورٹ پر درماندہ کشمیریوں مسافروں کوعوامی آواز پارٹی نے بروقت کارروائی کرکے ان کی مدد کی

سرینگر/عوامی آواز پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چندی گڑھ ائر پورٹ پر پھنسے متعدد کشمیری مسافروں کو پارٹی ورکروں نے وہاں سے نکلنے میں مدد کی ۔ پارٹی نے بیان میں بتایا ہے کہ پارٹی کی سٹوڈنٹس ونگ پنجاب پریذیڈنٹ عادل حسین بٹ اور دیگر طلبہ جو عوامی آواز پارٹی سے وابستہ ہیں نے ائر پورٹ پر درماندہ مسافروں کو کھانے ، پینا اور دیگر سہولیات پہنچائی ۔ بیان میں کہا گیا کہ چندی گڑھ ائر پورٹ پر کشمیری مسافروں کو ایر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے دن بھر کھانے پینے کی کوئی چیز فراہم نہیں کی گئی اور مسافروں نے عوامی آواز پارٹی سے رابطہ کرکے اپنی روداد سنائی ۔ پارٹی نے فوری حرکت میں آکر وہاں پر انہیں مدد فراہم کرتے ہوئے انہیں ٹرانسپورٹ سہولیت بھی فراہم کی اور ہوٹل میں جگہ بھی دلوائی ۔ اس موقعے پر درماندہ مسافروں نے پارٹی کے اس رویہ پر کافی اطمیان کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ طلبہ ونگ کا شکریہ اداکیا ۔ اس کارروائی پر عوامی اور سماجی حلقوں نے جے کے عوامی پارٹی کی سراہنا کی اور امید کااظہار کیا کہ اسی طرح پارٹی لوگوں کی مدد میں پیش پیش رہے گی ۔

Comments are closed.