پرنٹررس ایسوسی ایشن کشمیرکی جانب سے غیرمعمولی اجلاس منعقد

پرنٹنگ مواد کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور دیگر امورات پر تبادلہ خیالات

سرینگر /26فروری/ کے پی ایس ;پرنٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کی جانب سے26فروری 2022سنیچر کو ایک غیر معمولی اجلاس سرینگر میں زیر صدارت صد ر بلال احمد قریشی معرفت خدمت آفسٹ پریس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے شرکت کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیالات کئے گئے ۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق اجلاس میں نیوز پرنٹ یعنی اخبارات کی اشاعت میں درکار خام مواد (Raw Meterial ) کی قیمتوں میں 30سے 40فیصدی اضافہ پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کے باعث اخبارات کی اشاعت کے لئے رقم کثیر کا خرچہ آتا ہے اس طرح سے اس کا اثر براہ راست اخبار مالکان پر پڑگیا ہے کیونکہ پرنٹنگ میٹرئیل بشمول پلیٹ ،سیاہی کی قیمتوں اور بجلی فیس میں اضافہ سے اخبارات کی پرنٹنگ کی چارجز میں تبدیلی لانے پر پریس مالکان مجبور ہوئے ہیں ۔اس ضمن میں اجلاس میں شامل معزز ممبران نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ذرایع ابلاغ کے پرنٹ سیکٹر یعنی اخبارات کی سالمیت اور اہمیت کو برقرار رکھنے کےلئے پرنٹنگ میٹرئیل ( خام مال ) کی قیمتوں پر نظر ثانی کرکے اعتدال پر لانے کے لئے فوری طورٹھوس اور موثر اقدام اٹھائے جائیں تاکہ پرنٹنگ پریس سے وابستہ مالکان اور اخبارات کے مالکان پریشانیوں سے نجات حاصل کرسکیں گے ۔اجلاس میں چند اہم فیصلے لیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی اخبار مالک نے کسی بھی پرنٹنگ پریس ( چھاپ خانہ ) پر رقم بقایات رکھ کر دوسرے پریس کی جانب رجو ع کرکے اخبارات کی اشاعت کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گا تو اس صورت میں اس کے اخبارات کی اشاعت ( پرنٹنگ ) روک دی جائے گی ۔فیصلہ پر بہ اتفاق رائے مہر ثبت ہوئی ۔اجلاس میں محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ کا شکریہ ادا کیا گیا کہ محکمہ ہذا ماہانہ بنیادوں پر اخبارات میں شائع ہونے اشتہارات کے بقایا جات واگذار کرتا ہے جو اخبار مالکان کے لئے ایک وسیلہ بنا ہوا ہے اور اسی رقم سے وہ اخبارات کی اشاعت کو یقینی بنانے میںکامیاب ہوسکتے ہیں ۔

Comments are closed.