یو این آئی سری نگر کے فوٹو جرنسلٹ شیخ فیاض احمد کو صدمہ
سری نگر،12 فروری: یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) سری نگر بیورو سے وابستہ سینئر فوٹو جرنلسٹ شیخ فیاض احمد کے والد نسبتی مختصر علالت کے بعد ہفتے کی صبح انتقال کر گئے ۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ عبدالسلام بٹ اپنے ہی گھر واقع پتلی پورہ چھتہ بل سری نگر میں ہفتے کی صبح قریب دس بجے مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔
مرحوم یو این آئی سری نگر بیورو سے وابستہ سینئر فوٹو جرنلسٹ شیخ فیاض احمد کے والد نسبتی تھے ۔مرحوم کو ہفتے کے روز ہی اپنے آبائی مقبرہ واقع پتلی پورہ چھتہ بل میں سپرد خاک کیا گیا جبکہ ان کا چہارم 15 فروری بروز منگل کو انجام پذیر ہوگا۔یو این آئی سری نگر بیورو کا سارا عملہ پسماندگان علی الخصوص شیخ فیاض احمد کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے اور مرحوم کی جنت نشینی کے لئے بارگاہ ایزدی میں دست بدعا ہے ۔ یو این آئی
Comments are closed.