وسطی کشمیر کے کنگن میں درخت کاٹنے کے دوران مزدور فوت

سری نگر،12 فروری: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ہفتے کے روز ایک مزدور درخت کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے کنگن علاقے میں ہفتے کے روز ایک مزدور ایک سفیدے کا درخت کاٹ رہا تھا کہ اس دوران درخت اسی پر گر آیا جس کے نیچے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مزدور کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال کنگن پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی مزدور کی شناخت جلال الدین ولد محمد یعقوب ساکن ووسن کنگن کے بطور ہوئی ہے ۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔یو این آئی

Comments are closed.