بھارت نے بیجنگ سرمائی کھیلوں کی ابتدائی اور اختتامی تقریب میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا

گلوان میں زخمی ہوئے فوجی افسر کے ہاتھ میں مشعل سونپ دینے کاشاخسانہ /دفتر خارجہ ترجمان

سرینگر/ 04فروری: بھارت نے بیجنگ میں سرمائی کھیلوں کی مشعل گلوان لداخ میں زخمی فوجی افسر کے ہاتھ میں دینے کی کارروائی پرسخت رویہ اختیار کرتے ہوئے سرمائی کھیلوں کی ابتدائی اور آخری تقریب میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا،جبکہ دو ردرشن سے بھی ان کھیلوں کو براہی راست ٹیلی کاسٹ نہیں کیاجائیگا۔اے پی آ ئی کے مطابق گلوان میں زخمی ہوئے فوجی افسر کے ہاتھ میں چین میں شروع ہونے والی سرمائی کھیلوں کے ابتدائی اور اختتامی تقریب میں بھار ت نے شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیاہے ۔بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ گلوان میں جس فوجی افسر کے ہاتھ میں مشعل سونپ دی گئی ہے جوبھارت کے ساتھ گلوان لداخ میں تصادم آررائی کے دوران زخمی ہوا تھااور ا س کے ہاتھ میں مشعل سونپ دینا بھار ت کے لئے ناقابل برداشت ہے جسکے نتیجے میں بھارت نے بیجنگ کی سرمائی کھیلوں کی ابتدائی اور اختتامی تقریب میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنے موقف پرچٹان کی طرح قائم ہے کہ گلوان میں چینی لبریشن آرمی نے بین الاقوامی قوانین اور دونوں ملکوں کے مابین معاہدے کی خلا ف ورزی کی ہے جس کے نتیجے میں بھارت بیجن سرمائی کھیلوں کی ابتدائی اور اختتامی تقریب میں شامل نہیں ہوگا اور نہ ہی دور درشن ان کھیلوں کی ابتدائی اور اختتامی تقریب ٹیلی کاسٹ کریگا ۔واضح رہے کہ امریکہ نے بیجنگ میں سرمائی کھیلوں کابائیکاٹ کررکھاہے ۔ اے پی آ ئی

Comments are closed.