تیز آب پھینکنے کے واقعے کے بعد سرکار نے 11رُکنی سرولنس ٹاسک فورس کمیٹی کاقیام عمل میں لایا
کمیٹی 15دنوں کے اندر اندر ضلع انتظامیہ کومفصل رپورٹ پیش کریگی
سرینگر/ 04فروری: 24سالہ دوشیزہ پر تیز آب پھینکنے کے بعدضلع انتظامیہ نے11رکنی سرولنس ٹاسک فورس کمیٹی کاقیام عمل میں لاکر تیز آب زہریلی مواد کی خرید فروخت کا جائزہ لے گی اور اس طرح کی کارروائیوں کوروکنے کیلئے دو ہفتوں کے اندر اندر حکومت کورپورٹ پیش کریگی ۔اے پی آ ئی کے مطابق شہر سرینگر میں 24سالہ دوشیز ہ پرتیز آب پھینکنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے معاملے کاسنجیدہ نوٹس لیااورشہرسرینگر میں تیزآب زہریلی مواد کی خرید فروخت کوروکنے کے لئے 11رُکنی سرولنس ٹاسک فورس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا۔کمیٹی کے ممبران غیرقانونی طور پرتیز آب زہریلی مود فروخت کرنے کے معاملات کا جائزہ لے گی اور جہاں کئی بھی کمیٹی کواس طرح کامواد فروخت کرنے کے بارے میں جانکاری ملے گی اگروہ قوائد وضوابط کے خلاف ہوگا تو کمیٹی کویہ اختیار ہوگا کہ وہ دوکان کو سر بمہر کرنے کی کارروائی بھی عمل میں لائی گی۔ کمیٹی کے ممبران سپریم کورٹ آف انڈیا کی رولنگ کے تحت سرینگر شہر میں تیز آب زہریلی مواد کی خرید فروخت کے معاملوں کاجائزہ لے گی اور یہ بات یقینی بنائیگی کہ ا سطرح کی اشیاء غیرقانونی طور پر فروخت کرنے والوں پرپابندی عائدکرنے کے لئے کیااقدامات اٹھائے جائیں۔کمیٹی کے ممبران پندرہ دنوں کے اندر اند رضلع انتظامیہ کواپنی رپورٹ پیش کریگی ۔
Comments are closed.